|

وقتِ اشاعت :   December 9 – 2019

کوئٹہ :  ملک بھر سے 50 سے زائد پراپرٹی ڈیلرز اور ڈیولپرز نے ڈی ایچ اے کوئٹہ مین آفس اور سائٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کوئٹہ اور مہمانوں کے درمیان سوال جواب کا سیشن بھی ہوا، اس موقع پر ملک بھر سے آئے مہمانوں نے ڈی ایچ اے کوئٹہ ایڈمنسٹریشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پروجیکٹ کے منصوبے اور جاری ترقیاتی کام کو دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کوئٹہ برگیڈیئر شہزادہ شاہد نواز نے پراپرٹی ڈویلپرز اور ڈیلرز کو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کی سائٹ اور جاری تعمیرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈائریکٹر ٹاون پلان ڈی ایچ اے کوئٹہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے پراپرٹی ڈویلپرز اور ڈیلرز کو مدعو کرنے کا مقصد یہاں موجود مواقعوں سے روشناس کرانا تھا۔