|

وقتِ اشاعت :   December 11 – 2019

ماشکیل : واشک ہیڈکواٹر میں کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہوکر گزشتہ ماہ افتتاع ہونے ضلعی سیکرٹریٹ ویران آفیسران غائب عوام مشکلات کا شکار۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈکواٹر میں کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہو کر الیکٹرانک میڈیا کی خبر پر آفسیران کی ضلع سیکرٹریٹ میں عدم منتقلی کی خبر چلتے ہی ڈپٹی کمشنر نے ضلع سیکرٹریٹ کا افتتاع کرکے باقاعدہ مختلف محکموں کے ضلعی سربرآن کو سیکرٹریٹ میں منتقل ہونے کے لیے باقاعدہ کمرے الاٹ کی لیکن سیکرٹریٹ کے افتتاع بس افتتاع ہی رہ گئی آفیسران افتتاع کے دنوں سے لیکر آج تک سیکرٹریٹ میں منتقل نہ ہو سکی اور ضلعی ہیڈکواٹر میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے سے قاصر غائب ہیں اور تو اور ڈپٹی کمشنر واشک میں اپنے افتتاع پر عمل درآمد نہ کرسکی اور ڈپٹی کمشنر تاحال سابقہ دفتر مین تشریف فرما ہیں۔

آفیسران کی ضلعی سیکرٹریٹ میں ضلع سیکرٹریٹ واشک ویران ہو کر رہ گئی ہے اور مختلف محکموں کے ضلعی سربراہاں کو الاٹ شدہ سمیت ڈپٹی کمشنر واشک کی اپنی ہی کمرے پر تالے پڑ گئی ہے جس سے مختلف محکموں سے وابسطہ عوامی مشکلات و مسائل بڑھتے جا رہے ہیں جس پر کوئی پوچھنے والا دوردراز دیہی علاقوں سے آنے والے واشک کے لوگ اپنے معمولی سی کام کے حل کے لیے پریشانی کا شکار ہیں۔

واشک کے سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت کے زمہ داران سمیت چیف سیکرٹری بلوچستان سے ضلع سیکرٹریٹ واشک کا افتتاع ہونے کے باوجود سیکرٹریٹ میں الاٹ شدہ دفاترز میں عدم منتقلی اور ضلع میں ڈیوٹیوں سے غائب ہونے کا نوٹس لیں۔