صحبت پور: گلوبل پارٹنرشپ ایجوکیشن کے تحت کام کرنے والی خواتین ٹیچرز6ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکارہیں۔
ضلع صحبت پور کے 32دوردراز کے اسکولوں میں تعینات خواتین ٹیچرز خوش اسلوبی سے اپنی اپنی فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔مگرانہیں گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سخت مشکلات درپیش ہیں۔گلوبل پارٹنرشپ کے تحت بلوچستان میں تقریباََدوہزارخواتین ٹیچرزکام کررہی ہیں۔جوکہ اس وقت دشواریوں کا سامنا کررہی ہیں۔
بلوچستان تعلیم کے اعتبار سے پسماندہ ہے اورحکومت کی جانب پروجیکٹ کے ٹیچرز کی تنخواہوں کی عدم ادئیگی سے ٹیچرزکی متاثرہونے کی وجہ سے طالبات کی تعلیم بھی متاثرہورہی ہے۔
حکام کی جانب سے اس اہم مسئلے پرخاموشی بلوچستان کے تعلیمی پسماندگی میں بیوروکریسی اور سیاستدانوں کی نااہلی کا منہ بولتاثبوت ہے۔عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم دوستی کو ثبوت دیکر اس اہم حل طلب مسئلے کو حل کریں اور خواتین ٹیچرزکی مستقل بنیادوں پر تقریری کے احکامات صادرفرمائیں۔ تاکہ خواتین ٹیچرز کی دیرینہ مسئلہ حل ہو اور طالبات تعلیم سے مستفید ہو سکیں۔