|

وقتِ اشاعت :   December 11 – 2019

خضدار: بلوچستان انکوائریز ایند اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے زیر اہتمام و ضلعی انتظامیہ کیجانب سے انسداد بد عنوانی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری اور ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی کر رہے تھے۔

ریلی ضلعی سیکرٹریٹ سے برآمدہوئی مختلف شاہراوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی ریلی سے رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن معاشرے میں ناسور کی حیثیت رکھتا ہے کرپشن کے خلاف بحیثیت قوم ہمیں سوچناسمجھنا اور شعور بیدا ر کرنا ہو گا۔

کیونکہ کرپشن زدہ معاشرے کبھی ترقی نہیں کر سکتے اسلام نے بھی کرپشن کو گناہ کبیرہ قرار دی ہے آج اگر یورپ ہم سے ترقی میں آگے ہے تو اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ وہاں کامعاشرہ کرپشن سے پاک ہے اور وہ کرپشن کو اخلاقی طور پر جرم تصور کرتے ہیں۔

انہوں نے کرپشن کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹبلیشمنٹ کے ادارے کی جانب سے شعور و آگاہی کے حوالے سے کی جانے والی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر ہم کرپشن کے خلاف شعور بیدار کرنے میں کامیاب ہو گئے تو یہ ہماری سب سے بڑی کامیابی اور اخلاقی ترقی کی بنیاد ہو گی۔

ریلی سے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک باشعور قوم سے تعلق رکھتے ہیں با شعور معاشروں میں کرپشن کو بری نظر سے دیکھا جاتا ہے بد اعنوانی کے خاتمہ اور بد عنوانی کے حوالے سے شعور پیدا کرنا ہم سب کی بنیادی زمہ داری ہے اور اس زمہ داری کو ہر فرد ادا کرے تو معاشرے سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے ریلی میں ایس ایس پی خضدار سعید گل آفریدی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر خضدار منیر احمد ساسولی،تحصیلدار خضدار محمد اعظم باجوئی سمیت ضلع کے آفسران اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔