|

وقتِ اشاعت :   December 11 – 2019

ڈیرہ مراد جمالی : کچھی علاقے سے آٹھ روز قبل ترقیاتی کام کی سیکورٹی پر تعنیات اغواء ہونے پانچ لیویز اہلکاروں کو کچھی لیویز فورس بازیاب کرنے میں نا کام اغواء کاروں نے ایک لیویز اہلکار کو شدید کرکے نعش علاقے میں پھینک دی۔

کچھی کے علاقے میں گیس تیل و دیگرقدرتی وسائل تلاش کرنے والی کمپنیوں کے انجینئروں جاری ترقیاتی منصوبوں کی سیکورٹی سخت کردی گئی علاقے میں خوف وہراس مغویوں کے ورثاء پریشان مٖغویوں کی بازیابی کی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق تین دسمبر کو ضلع کچھی کے علاقے سنی کے قریب جاری ترقیاتی منصوبوں کی سیکورٹی پر تعنیات پانچ لیویز اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرکے فرار ہوگئے تھے جن میں ایک لیویز اہلکارکو شدید کرکے نعش علاقے میں پھینک دی گئی تھی لیکن آٹھ روز گزرنے کے باوجود چار مغوی لیویز فورس کے اہلکار وں کو کچھی لیویز فورس بازیاب نہیں کر سکی ہے جس سے مغویوں کے ورثاء اہل خانہ میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

زرائع کے مطابق ضلع کچھی کے علاقوں میں گیس تیل و دیگرقدرتی وسائل کی تلاش کرنے والے انجینئروں اور جاری ترقیاتی منصوبوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے جس سے کچھی کے علاقے میں خوفوہراس پھیل گیا ہے کیونکہ مذکورہ علاقے میں پہلی دفعہ ایسی واردات رونما ہوئی ہے۔

دریں اثناء کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اختر محمود نے بتایا کہ لیویز اہلکاروں کی بازیابی کیلئے مختلف مقامات پر کارروائی جاری ہے لیویز کے علاقوں میں قومی شاہراہ پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے کچھی میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے انجینئروں اور مزدوروں کی سیکورٹی بھی سخت کی گئی ہے۔