حب : محکمہ خوارک بلوچستان کی جانب سے گندم کی عدم فراہمی کی وجہ سے لسبیلہ میں متعدد فلور ملز بند پڑگئے جس سے لسبیلہ میں آٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے عوام کراچی سے مہنگے داموں آٹا لینے پر مجبور۔
زرائع کے مطابق محکمہ خوراک بلوچستان کی جانب سے تاحال گندم کی فراہمی کا عمل شروع نہ ہوسکا جس سے لسبیلہ میں آٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے بتایا جاتا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی کمی اور محکمہ خوراک بلوچستان کی جانب سے بھی گندم کے عدم اجراء سے لسبیلہ کے متعدد فلور ملز بند پڑگئے ہیں اور عوام کراچی سے مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں لسبیلہ میں گندم نہ ہونے اور محکمہ خوراک کی جانب سے 2016 سے مسلسل گندم کی عدم فراہمی سے لسبیلہ میں فلور ملز کی بندش سے آٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔
شہریوں کے مطابق لسبیلہ میں 50روپے کلو آٹا بھی نایاب ہوگیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر آئندہ چند دنوں تک محکمہ خوراک بلوچستان کی جانب سے فلور ملز کو گندم کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو آنے والے دنوں میں لسبیلہ میں آٹے کا بحران مزید شدت اختیار کرسکتا ہے،لسبیلہ کے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ لسبیلہ کے فلور ملز کو گندم کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ لسبیلہ کی عوام کو سستے داموں آٹا مل سکے۔