دکی : ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی نے لیویز چیک پوسٹ پر جنگلات کے نام پر ٹیکس لینے کی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ لیویز چیک پوسٹ پر جنگلات کے نام پر ٹیکس لینے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر ملک شاہ محمد ناصر کی قیادت میں مزدا یونین کے وفد سے ملاقات کی موقع پر کہی۔اسموقع پر دکی پریس کلب کے صدر اللہ نور ناصر،رسالدار لیویز اسرار احمد ترین بھی موجود تھے۔مزدا یونین نے انہیں اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ مزدا ٹرکوں اور ٹریکٹروں سے جنگلات کے نام پر غڑواس لیویز تھانہ کے انچارج کے حکم پر لیویز اہلکار ٹیکس وصول کررہے ہیں۔
انہوں نے فوری طور پر رسالدار لیویز کو حکم دیا کہ تمام لیویز تھانوں کو وائرلیس کے ذریعے پیغام دیا جائے کہ آئندہ کوئی بھی اہلکار جنگلات کے نام پر ٹیکس لینے میں ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی ہوگی۔
انہوں نے مزدا یونین کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کے حکام سے دو دن بعد میٹنگ کرکے ان سے ٹیکس کے بارے میں لائحہ عمل طے کرینگے۔اپنے جیبوں کے لئے جنگلات سمیت کسی بھی محکمے کے اہلکاروں کو ٹیکس لینے کی اجازت نہیں دینگے۔