|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2019

کوہلو: بارکھان میں ضلعی انتخابات کا انعقاد بلوچستان نیشنل پارٹی بارکھان زون کے ضلعی کنونشن رکنی میں منعقد ہوا،ضلعی کنونشن میں مرکزی قائدین سابق ایم این اے میر رؤف مینگل،سیئنر ایڈووکیٹ ساجد ترین،میر خرشید جمالدینی نے مرکزی پارٹی پروگرام کے تحت شرکت کی۔

ضلعی کنونشن میں شرکت کی اور ضلعی انتخابات کا باہمی رضامندی اور مشاورت سے ضلعی عہدیداران کا چناؤ کیا گیا جسمیں،بلوچستان نیشنل پارٹی بارکھان کے ضلعی صدر محمد صدیق کھیتران،سیئنر نائب صدر حاجی غلام رسول خاجانی،نائب صدر صاحب جان عیشانی،جنرل سیکرٹری شہنواز کھیتران،ڈپٹی جنرل سیکرٹری خالد محمود کھیتران،جوائنٹ سیکرٹری عبدالرزاق،،انفارمیشن و کلچرل سیکرٹری محراب خان عرف بابو،فنانس سیکرٹری اختر محمد،لیبر سیکرٹری حاجی بشیر احمد،ماہی گیر سکریٹری رمضان،ہیومن رائٹس سیکرٹری میرنوروز خان،پروفیشنل سیکرٹری قادر شاہ،بلا مقابلہ منتخب ہوئے مرکزی قائدین نے ضلعی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کے ورکرز اور ضلعی ذمہ داران،ممبرز پر فرض ہے کہ بلوچستان و ملک کے سیاسی مخدوش حالات میں پارٹی پروگرام کو بارکھان میں وسیعاور گھر گھر تک پہنچا ئیں۔

مقررین نے کہا کہ آج ملک و خصوصی طور بلوچستان میں ہمیں سیاسی سوچ و افکار اور سردار اختر جان مینگل کے وژن و سیاسی بصیرت کیوجہ سے بلوچستان نیشنل پارٹی محکوم قوموں کی جدوجہد کو تیز تر کرنا اور آگے بڑھانا ہے۔