اسلام آباد +کوئٹہ: معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان سردار یار محمد رندسے جمعہ کو بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما رئیس اجمل بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران چیئرپرسن بی آئی ایس پی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان سردار یار محمد رند کو بی آئی ایس پی، احساس پروگرام، دارالپناہ، طلباء اسکالر شپ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان سردار یار محمد رندنے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو بلوچستان کے زیادہ سے زیادہ عوام کو ان پروگرامز سے مستفید کرنے کی ہدایات کی۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان سردار یار محمد رند کو ہر ممکن تعاون اور بلوچستان کی عوام کو بھرپور نمائندگی دینے کی یقین دہانی کرائی۔
سردار یارمحمد رند نے کہا کہ بلوچستان کے غریب اور نادار لوگوں کو سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے صوبے کے عوام نے طویل عرصے سے اقتصادی ترقی نہیں دیکھی جس کی وجہ سے بلوچستان میں غربت کی سطح میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت پی ٹی آئی کا منشور ہے ہم عوام کی خدمت کو ہرصورت جاری رکھیں گے بلوچستان کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔