|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2019

اوستہ محمد : نیشنل پارٹی تحصیل اوستہ محمد کے سابق صدر علی حسن بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہیں موجودہ حکومت کے تمام دعوے کے دھرے رہ گئے ہیں ملک کے اندر ایشا خورد نوش کی قیمتوں میں بے تماشا اضافہ اورقیمتں آسمان سے باتیں کر نے لگے غریب مزدور طبقہ کی مہنگائی کی سیب چیخیں نکال دی ہیں اور پور ے پاکستان میں مہنگائی کی باعث عوام کی قوت خرید جواب دے دی ہیں۔

حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بڑے دعوے کئے لیکن عملی اقدامات کچھ نہیں ہیں جس کی وجہ سے نوجوان طبقہ بے روزگاری کی وجہ سے جرائم کی طرف گا مزن ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکو مت عوام اور نوجوانوں کو روزگار دینے کے بجائے ان پر مہنگائی کے طوفان گرادیا ہیں۔

دوسری طرف احتساب کے نام پر اپوزیشن سے سیاسی انتقام لے رہی ہیں تاکہ وہ خاموش ہو جائے موجودہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے پورے ملک کے عوام سراپا احتجا ج ہیں اور حکو مت ترقیاتی کاموں کے بڑے دعوے کئے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد عوام کے مسائل کو حل کر نے کے بجائے ان پر مہنگائی کے طوفان کھڑا کر کے عوام کو پریشان کر دیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکو مت کے 18ماہ کے دوران غریب عوام ان سے بیزار ہو گئے ہیں کیو نکہ وہ ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے اور پورا ملک کے عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔