|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2019

مستونگ: ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دشت ثناء ماہ جبین عمرانی نے دشت سے گزرنے والی دو بڑی قومی نیشنل ہائی ویز پر لگائے گئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کنٹرول روم میں گزشتہ درمیانی رات جانچ پڑتال کرکے ریکارڈ چیک کیا تاکہ دشت مستونگ سے گزرنے والی ان اہم قومی شاہراہوں سے غیر قانونی سامان ایرانی تیل ودیگر اشیاء کی غیر قانونی نقل وحمل کو روکا جا سکے گذشتہ روز 13 اور 14 دسمبر کی درمیانی شب رات گئے انہوں نے دشت میں قائم کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی فوٹیج میں تمام گزرنے والی گاڈیوں کا ریکارڈ چیک کیا جس کا مقصد یہ ہے کہ سب ڈویڑن دشت سے غیرقانونی تیل والی گاڑیاں تو نہیں گزر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس غیر قانونی نقل وحمل سے کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوگئیں ہمارا مقصد لوگوں کے جان اور مال کا تحفظ ہے اعلی حکام کی خصوصی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر سخت چیکنگ کا عمل جاری رہے گا اور کسی کو بھی اس طرح لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے تمام ناکہ جات کو بھی سختی سے ہدایات جاری کیں کہ اگر کسی بھی ناکے سے غیر قانونی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔