کوئٹہ : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد اور وکلاء نے الگ الگ ملاقات کی۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد میں مرکزی نائب صدر ملک ولی کاکڑ اور رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ بلوچستان اسمبلی کے اراکین ملک نصیر شاہوانی، ثنااللہ بلوچ اور اختر حسین لانگو شامل تھے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے صوبائی صدر میر علی مدد جتک،سید اقبال شاہ بھی موجود تھے بی این پی مینگل گروپ کے وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہا اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بلوچستان کے سیاست دانوں کے درمیان علاقائی صورت حال سمیت اہم نکات پر بات ہوئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وکلا بہرام خان ترین کی سربراہی میں ایڈووکیٹ سید اظہرشاہ، رحمت اللہ میاں خیل، صدیق اللہ کاکڑ اور امین اللہ نورزئی نے ملاقات کی وکلا کے وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔