کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نوبزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی، جن ممالک نے ترقی کی وہ صرف اور صرف تعلیم کی مرہون منت ہے، پرائیویٹ تعلیمی ادارے صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں حکومت اچھے تعلیمی اداروں کی بھرپور سرپرستی کرئے اور انہیں سہولیات فراہم کرے تاکہ یہ تعلیمی ادارے چیلنجز سے نمٹتے ہوئے نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرسکیں۔
یہ بات انہوں نے نوری نصیر خان کلچرل سینٹر میں نجی اسکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے اسکولز کے جنرل منیجر بخت زادہ سید، ڈائریکٹر اسکولز ٹکری شفقت لانگو اور زاہد اختر بلوچ نے بھی خطاب کیا۔
نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ کہا کہ ہمیں ا?نے والے دنوں میں چیلنجز کا سامنا کرنا ہے جس کیلئے ہمیں تعلیم یافتہ اور ہنر مند نئی نسل کی بہت زیادہ ضرورت ہے والدین اپنے بچوں کو تعلیم کی زیور سے ا?راستہ کریں کیونکہ انہی بچوں نے مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں جن قوموں نے ترقی کی ہے وہ صرف اور صرف تعلیم کی مرہون منت ہے تقریب سے اسکولزکے جنرل منیجربخت زادہ سید، ڈائریکٹراسکولز ٹکری شفقت لانگو اور زاہد اختربلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ نہیں کریں گے تب تک ملک ترقی نہیں کرسکتا اگر ہم نے اپنے بچوں کو زیورتعلیم سے ا?راستہ کرنا ہے تو ہمیں اچھے نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اسوقت نمبر گیم چل رہی ہے اور جس بچے کے نمبرزیادہ ا?تے ہیں والدین اسے کامیاب سمجھتے ہیں چاہے عملی زندگی میں وہ جاکر ناکام ہی کیوں نہ ہوں انہوں نے کہا کہ ہمارئے اسکول کا مقاصد باقی معاشرے سے مختلف ہے کیونکہ موجودہ نظام تعلیم میں بچہ سچ پرمضمون لکھ سکتا ہے والدین کے احترام پر تو مضمون بہت شاندار لکھ لیتا ہے لیکن عملی طور پربچے میں کوئی تبدیلی نہیں آتی لیکن ہمارئیا سکولز میں پڑھنے والا بچہ نہ صرف ایک بہترین مضمون لکھنے کے قابل ہوتا ہے بلکہ عملا والدین کا احترام کرنے والا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماراخواب ہے کہ ہر بچہ کامیاب ہوچاہے کھیل کے میدان ہوں یا سائنس و ٹیکنالوجی کا میدان چاہے سیاست یا بزنس کا شعبہ ہو ہمارئے اسکول کا بچہ قیادت کرئے۔انہوں نے کہاکہ بچوں کی تربیت اورکامیابی کے لئے والدین کو بھی تبدیل ہوناپڑے گا اور رول ماڈل بنناپڑے گا۔ تقریب کے اختتام پرنوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی،بخت زادہ سید، ٹکری شفقت لانگو اور زاہد اختربلوچ نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں شیلڈ تقسیم کیں اس۔