|

وقتِ اشاعت :   December 18 – 2019

قلات : قلات شہر اور گردونواح میں یخ بستہ ہواؤں کا راج سائیبیریا سے آنے والے ٹھنڈ اور یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرار ت منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا شدید سر دی میں بجلی اور گیس پریشر مکمل طور غائب شہری شدید سردی میں ٹھٹھر نے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

قلات شہر اور گردونواح گزشتہ کئی روز سے شدید سردی کے لپیٹ میں ہیں مگر گزشتہ روز سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہیں محکمہ موسمیات قلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور سردی کا یہ سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہیں۔

دوسری جانب قلات میں شدید سردی میں کیسکو کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ کردیا گیا ہیں اب چودہ گھنٹوں کی بجائے اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہیں جبکہ سوئی گیس کی فراہمی گزشتہ کئی مہینوں سے مکمل طور پر بند کی گئی ہیں مگر سوئی گیس کمپنی کی جانب سے رات کی تاریکی میں گیس میٹرز کو تبدیل کرکے صارفین کو بھاری بھرکم بلوں کو بھیجنے کا سلسلہ بھی جاری ہیں۔

قلات کے شہریوں نے کیسکو اور سوئی گیس کمپنی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ سوئی گیس کمپنی اور کیسکو قلات کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے باوجود سہولت فراہم کرنے سے قاصر ہیں سوئی گیس کمپنی گزشتہ کئی مہینوں سے قلات کو گیس کی فراہمی مکمل طور بند کر نے کے باوجود شہریوں سے گیس میٹرز کی قیمتیں اور پائپ لائنز کا کرایہ وصول کررہی ہے جوکہ باعث شرم ہیں۔