قلات : جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پوری حکومتی مشنری کو ایک آمر کو بچانے کے لیئے استعمال کیا جارہا ہیں عدالت عالیہ کا فیصلہ تاریخی ہے مشرف نے کونسی جنگیں لڑی ہے کیا۔
لال مسجد اور نواب بگٹی کی شہادت پاکستان کے مفاد میں تھا جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ ایسے فیصلوں سے جمہوریت اور آئین مزید مضبوط ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قلات کے سینیئر صحافیوں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ موجودہ حکومت ایک ایسے آمر کو بچانے کے لیئے پوری سرکاری مشنری استعمال کررہی ہیں کہ جسکی وجہ سے پورے ملک میں دہشت گردی پھیل گئی اور اس دہشت گردی سے ہزاروں جوان اور عام شہری لقمہ اجل بن گئے اور بلوچستان میں ان کی لگائی گئی آگ آج بھی جل رہی ہیں انہوں نے سوال کیا کہ کیا آئین توڑنا وفاداری کہلاتا ہے کیا ملک کو دولخت کرنا آئین پاکستان کے ساتھ وفاداری ہے کیا لال مسجد کے معصوم بچوں کی شہادت مشرف آمر کے ہاتھوں نہیں ہوئے مشرف نے آئین توڑا ہے اسے اپنے کیئے کی سزا ملنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں آئین پر عملدرآمد کرنا ہے تو اس فیصلے کیا خیر مقدم کرنا چاہئے تاکہ کل کوئی بھی طالع آزما آئین کو توڑ نے کی جرئت نہیں کرسکے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے آزادی مارچ کے مقاصد حاصل ہو چکے ہیں حکومت دسمبر کے بعد رخصت ہوتے ہوئے نظر آرہی ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیئے کوشاں ہیں۔