مستونگ: مستونگ میں 16 گھنٹوں سے گیس کی عدم دستیابی معمولات زندگی بری طرح متاثر سخت سردی میں عوام کو شدید مشکلات کا سامناروایتی اسٹوپ/ ایل پی جی گیس سلنڈر/ اور بجلی کے ہیٹرز کے مانگ میں بے تحاشا اضافہ الیکٹرک دکانداروں کی چاندی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بولان میں گیس کے مین پائپ لائن کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ سے تباہ کرنے کے باعث۔مستونگ و قلات سمیت دیگر علاقوں میں 16گھنٹوں سے گیس کی سپلائی معطل ہونے سے۔مستونگ میں ایندھن کے متبادل زرائع۔ایل پی جی گیس/ الیکٹرک کے دکانوں اور روایتی اسٹوب خریدنے کی مانگ میں کافی اضافہ ہوا ہے۔
ایل پی جی گیس سلنڈر کے دکانوں میں لوگوں کی قطارے لگ گئی فی کلو گیس 150 رو پے جبکہ الیکٹرک کے دکانوں پر بجلی کے 500 سے لے کر 3500 روپے تک کے قیمتوں پر دستیاب مختلف قسم کے ہیٹرز دھڑا دھڑ فروخت ہو رہے ہے۔جبکہ روایتی اسٹوپ بنانے والوں کی بھی چاندی لگ گئی۔