ڈھاڈر: ڈھاڈر،ٹڈی دل کا ایک مرتبہ پھرفصلات پر حملہ کھڑی اور تیار فصلو ں کو نقصان،زمینداروں کے لاکھوں روپے ڈوب گئے۔
ٹڈی دل کے حملوں سے بچاؤ کا کوئی راستہ نہیں،زمیندار احتیاطی تدابیر کے طور پر پٹاخے پھوڑ کر اور ڈھولکی پرمختلف قسم کی آوازیں نکال کر اپنی فصلیں بچا سکتے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت کچھی میراں بخش مگسی،تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کی دیگر علاقوں میں فصلوں پریلغار کے بعد ٹڈی دل نے ایک مرتبہ پھر ضلع کچھی کے مختلف علاقوں جن میں ڈھاڈر،بالاناڑی اور دیگر شامل ہیں کا رخ کرلیا ہے۔
گزشتہ صبح آسمان پر ٹڈی دل کے لاکھوں کا لشکر فضائی چکر کاٹنے کے بعد مختلف فصلوں پر ٹوٹ پڑے اس دوران مختلف مقامات پر تیار اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا جس سے زمینداروں کے لاکھوں روپے ٹڈی دل کے ایک ہی حملے کی نذر ہوگئے جبکہ مقامی زمینداروں نے صحافیوں کو بتایا کہ محکمہ زراعت کچھی کی جانب سے پیشگی اقدامات اورزمینداروں کو آگاہی نہ ملنے سے ہماری فصلون کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع کچھی میراں بخش مگسی نے بتایا کہ ٹڈی دل خدائی عذاب ہے جس کیلئے ایمرجنسی کے طور پر زمیندار اپنی فصلوں میں پٹاخے پھوڑنے اور ڈھولکی کی مختلف قسم کی آوازوں سے انکو فصلوں سے نکالا جاسکتا ہے۔
تاہم محکمہ کی جانب سے اسکی روک تھام کیلئے تاحال کوئی موثر اقدام اور ایسی حکمت عملی نہیں ہے البتہ مقامی زمینداراپنی مدد آپ کے تحت اپنی لوکل طریقوں سے انہیں اپنی فصلوں سے نکال سکتے ہیں جن کیلئے مختلف قسم کی آوازیں کار آمدثابت ہوسکتے ہیں۔