مستونگ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینٹر میر کبیر جان محمد شہی کی ذاتی دلچسپی اور مسلسل کاوشیں رنگ لے آئیں مستونگ کے ملحقہ علاقوں کلی محمد شہی کلی بہرام شہی گلقنڈ کلی اشکنہ کلی خواصام و دیگر کلیوں کے لیے گیس کی ایک نئی پائپ لائن بچھانے کی منظوری کے بعد اگلے دو سے تین روز کے اندر باقاعدہ کام شروع ہو جائے گا عوامی حلقوں کا خیر مقدم۔
تفصیلات کے مطابق مستونگ شہر کے قریبی علاقوں کلی محمد شہی کلی بہرام شہی گلقنڈ کلی اشکنہ و دیگر کلیوں میں گزشتہ کئی سالوں سے گیس کی پریشر کمی بلکہ مزکورہ کلیوں میں سردیوں کے سیزن میں گیس بلکل نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کی عوام کو سخت تکلیف اور مشکلات کا سامنا تھا سینٹر میر کبیر جان محمد شہی نے عوام کی مشکلات کے پیش نظر اس سلسلے میں سوئی سدرن گیس کمپنی اسلام آباد اور بلوچستان کے اعلی حکام کے ساتھ کئی بار ملاقات کر کے مسلسل کاوشوں کے بعد کروڑوں روپے کا یہ اہم منصوبہ منظور کروانے میں کامیاب ہوئے۔۔۔واضع رہے کہ منظوری کے بعد اسکی ٹینڈر بھی گزشتہ ماہ جاری کی گئی تھی۔
آئندہ دو سے تین روز کے اندر گیس پائپ لائن بچھائی کا عمل باقاعدہ شروع ہوگاجبکہ اس حوالے سے سینٹر میر کبیر جان محمد شہی،سوئی گیس کمپنی بلوچستان کی جنرل مینجر اور محکمہ کے زونل مینجر 25 دسمبر بروز بدھ کو صبح 11 بجے باقاعدہ افتتاح کرینگے۔
منصوبے کے تحت بائی پاس روڈ بلمقابل ایف سی قلعہ سے پرانا بس اڈہ تک 8 اینچ قطر کی نئی گیس پائپ لائن بچھائی جائیگی جبکہ بس اڈے کے مقام پر ایک ٹی بی ایس وال نصب کر کے کلی محمد شہی کلی بہرام شہی گلقنڈ اشکنہ کلی خواصام اور آس پاس کے دیگر علاقوں کے لیے جانے والے پرانے پائپ سے گیس کو منقطع کر کے نئی پائپ لائن کے ساتھ کوئنکٹ کیا جائے گاجسکے متاثرہ کلیوں میں گیس پریشر کی کمی کے حوالے سے عوام کو درپیش تکلیف اور مشکلات ہمشہ کے لیے حل ہونگے جبکہ بس اڈہ کے مقام پر مزکورہ کلیوں کے لیے بچھائی گئی پرانے پائپ لائن سے گیس منقطع کرنے کے بعد بازار کے دیگر علاقوں میں بھی گیس پریشر کمی کا مسلہ حل ہو جائے گا۔
علاوہ ازیں کلی محمد شہی کلی بہرام شہی گلقنڈ اشکنہ کلی خواصام و ملحقہ علاقوں کی عوامی حلقوں نے اس اہم منصوبے کی منظوری کروڑوں روپے کی فنڈز جاری کروانے اور یہ دیرنیہ مسلہ حل کرنے میں نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سینٹر میر کبیر جان محمد شہی کی کاوشوں کو بھرپور سہراتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔