|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2019

مستونگ:  اندھیر نگری سٹی فیڈروں پر کیسکو نے کئی سالوں سے غیر قانونی بجلی کی زرعی ٹیوب ویلوں کو کنکشنز دئیے ہیں جن کا واپڈا ریونیو میں کوئی ریکارڈ تک نہیں مگر کیسکو کی جانب سے نزلہ صرف شہر کو پانی سپلائی کرنے والے واٹر سپلائی اسکیمز پر پڑ گئے۔

کیسکو نے تمام واٹر سپلائی اسکیمات کے جمپرز کاٹ دیئے جس سے ایک ہفتے سے شہر میں پانی کی شدید قلت شہر کربلا کا منظر پیش کرنے لگے خواتین دور دور سے تلابوں او ر جوہڑوں سے پانی لانے پر مجبورحالانکہ محکمہ پی ایچ ای نے واٹر سپلائی کے لیئے 22 لاکھ روپے بل بھی جمع کر دیئے جبکہ سٹی فیڈرز پر سینکڑوں غیر قانونی ٹیوب ویلز پر کوئی کاروائی نہیں جس کی وجہ سے شہری علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی ٹرپنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ہسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات جبکہ سرکاری دفاتر میں بجلی کی ٹرپنگ سے دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے۔

حالانکہ کیسکو قواعد کے مطابق شہری فیڈروں سے زرعی ٹیوب ویل چلانا نا صرف ممنوع بلکہ غیر قانونی ہیں۔ متعلقہ حکام زمینداروں سے ساز باز کر کے سٹی ون اور سٹی ٹو سٹی تھری فیڈروں سے زرعی فیڈروں کو دور دور تک بجلی کی غیر قانونی لائن بچھا کر بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔ مگر سٹی فیڈرز پر منسلک شہر بھر کو روزانہ لاکھوں گیلن فراہم کرنے والے واٹر سپلائی اسکیمات کے جمپرز کیسکو کے متعلقہ نے اپنے ریکوری اور لائن لاسسز پورا کرنے کے لیئے کاٹ دیئے کوئی پوچھنے والا نہیں کیسکو حکام کی راج۔سٹی کے تمام فیڈروں سے کئی کلو میڑ تک پہاڑی علاقوں میں لائنیں بچھا کر زمینداروں سے ساز باز کر کے غیر قانونی زرعی ٹیوب ویلوں کے لئے بجلی فراہم کر دی گئی حالانکہ کیسکو قواعد کے تحت سٹی فیڈروں کو زرعی فیڈرز سے منسلک کرنا ممنوع ہے۔

سٹی کی تینوں فیڈرز سے زرعی فیڈرز میں منسلکی سے شہر میں بجلی کے مسائل پیدا ہو چکے ہیں۔اوور لوڈ نگ کی وجہ سے سٹی فیدرز سے منسلک 2 بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کو اور سرکاری دفاتر میں دفتری امور،بازاروں میں الیکٹرونکس سے وابستہ پیشہ ور لوگ سخت مشکلات کا شکار ہے۔ ستم طریفی تو یہ ہے کہ سٹی فیڈرز سے 20 سے 25 کلو میٹر دور تک پہاڑی علاقوں میں زرعی ٹیوب ویلوں کو غیر قانونی لائنیں بچھا کر منسلک کیا گیا ہے۔

سٹی فیڈروں سے وابستہ سینکڑوں سماجی و عوامی حلقوں نے چیف کیسکو ڈائریکٹر بورڈز کیسکو کے سے مطالبہ کیا کہ وہ خود آکر کیسکو کی ان غیر قانونی کنکشنز کی جائزہ لیکر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کر کے سٹی فیڈرز سے غیر قانونی کنکشنز منقطع کر کے ہمیں نجات دلائیں تاکہ ہسپتالوں میں مریضوں دفاتر میں دفتری امور اور بازاروں میں الیکٹرونکس سے وابستہ افراد کو مسائل سے نجات مل سکیں۔