|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2019

صحبت پور: زمیندارکسان اتحادبلوچستان کے مرکزی صدرآغالعل جان احمدزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے زمینداراورکسان طبقہ انتہائی مشکلات سے دوچارہے۔حکومتی اقدامات نہ ہونے کے سبب انکے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتاجارہاہے۔

پٹ فیڈرکینال،مانجھوٹی شاخ،اوچ شاخ کی بھل صفائی کے نام پر بڑے پیمانے پر کرپشن کرکے کینال سسٹم کو تباہ و بربادکرکے رکھ دیاگیاہے۔جس کے باعث زمیندار،کاشتکارطبقہ،پانی کے حصول کیلئے پریشان ہے اور جب پانی چھوڑاجاتاہے تو نہروں میں شگاف پڑتے ہیں۔اورمنصفانہ پانی کی تقسیم نہ ہونے کی وجہ سے زمینداروں اور کاشتکاروں کی زمینیں غیرآبادہوتی جارہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحبت پور میں معروف قبائلی شخصیت میرمحمدابراہیم بنگلزئی کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں صحافیوں کیساتھ گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرحاجی محمدادریس شاہوانی،ملک یاسین بنگلزئی، میراحمدسرپرہ، لا لامحمدیوسف بنگلزئی، میرمحمدحسن رئیسانی،حاجی محمدآصف بنگلزئی ودیگر زمیندارکسان اتحاد بلوچستان کے رہنماء انکے ہمراہ تھے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ پٹ فیڈرکینال،مانجھوٹی شاخ،اوچ شاخ،ربیع کینال کی مرمت کیلئے حکومت اگرفنڈزکی فراہمی یقینی بنائے اور زمیندارکسان اتحاد کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایاجائے۔تاکہ کینالز کی مرمت اور تعمیراتی کا موں کا مواثراندازمیں مانیٹرنگ ہوسکے۔کچھی کینال فیزٹو کو مکمل کرنے کیلئے فوری طورپر کام آغازکیاجائے۔کچھی کینال کی پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے ربیع کینال میں چھوڑاجائے۔

آغا لعل جان احمدزئی نے مزیدکہا کہ پٹ فیڈرکو RD238کے علاقے اور دیگرمقامات پر پڑنے والے شگاف پُرنہیں کیئے گئے۔ جوکہ افسوس ناک بات ہے۔انہوں نے کہا کہ انجمن فلاح وبہبود زمیندارکسان اتحاد بلوچستان کا مقصدسرسبزوشاداب بلوچستان کے خواب کی تعبیرکو حقیقت میں تبدیل کرناہے۔