|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2019

مستونگ : نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر میر کبیر احمد محمدشہی نے کہا کہ اس وقت صوبے کے 93 فیصدآبادی گیس جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہے حالانکہ یہ گیس 1952 میں بلوچستان کے علاقہ سوئی سے دریافت ہوئے اور ملکی آئین و قوانین کے مطابق جس صوبے یا علاقے سے کوئی معدنی وسائل دریافت ہوتے ہیں سب سے پہلے ان وسائل پر انہی کے باسیوں کا حق ہے مگر المیہ یہ دیگر صوبوں مٰیں لوگ گیس سے اپنے روزمرہ کی ضروریات پوری کرتے ہیں ہے۔

یہاں ہم سخت سردی میں اپنے بچوں کی زندگی بچانے کے لیئے استعمال کرتے ہیں چونکہ صوبہ بلوچستان ایک سرد ترین صوبہ ہے جہاں درجہ حرارت موسم سرما میں نقطہ انجماد سے گرکرمنفی 12 تک ریکارڈ کی جاتی ہے وفاق نے بلوچستان کو پچھلے 72 سالوں سے ان کے تمام معدنی وسائل سے محروم رکھا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ میں کلی محمدشہی سمیت دیگر کلیوں کے لیئے 8 انچ قطر کے نئے گیس پائپ لائن کے افتتاح کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان کے جنرل منیجر مدنی صدیقی ریجنل منیجر ایل وی بلوچستان انور بلوچ چیف انجیئنئر ایس ایس جی سی وسیم شہزاد ڈپٹی چیف انجیئنئر ایس ایس جی سی محمد کاشف چیف انجیئنئر پی اینڈ سی شاہد ابڑو سب زونل منیجر مستونگ نذیر احمد بلوچ سینئر انجینئر عبدالوحید مستوئی سردار زادہ میر طاہر جان محمد شہی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری منظور بلوچ نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر نواز بلوچ نائب صدر حاجی نزیر آحمد سرپرہ تحصیل مستونگ کے صدر نثار آحمد مشوانی محمد انور ساسولی ٹکری حمید بلوچ سابق تحصیل صدر میر آحمد بلوچ ممتاز قوم پرست رنماء میر سکندر خان ملازئی جمعیت علما اسلام کے ضلعی امیر مولنا سعید الحمٰن فاروقی بی اے پی کے ضلعی رہنما میر رفیق لہڑی کے علاوہ نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور قبائلی عمائدین بڑی تعداد موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے سینیٹر میر کبیر احمد محمدشہی نے کہا کہ میں نے متعدد بار سینیٹ کے سیشن اور وفاقی مملکت گیس و پیٹرولیم کو قلات مستونگ منگچر میں گیس پریشر میں کمی اور دوردراز علاقوں کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے بھر پور آواز ء اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے کے سرد علاقوں کے عوام گیس پریشر میں کمی اورعدم فراہمی کے باعث شدید سردی میں انتہائی تکلیف و مشکلات سے دوچار ہیانہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کی اس اہم منصوبے کی تکمیل سے کلی محمد شہی مستونگ کلی خواصام کلی گلقنڈ کلی اشکنہ سمیت شہر کے دیگر کلیوں میں گزشتہ کئی سالوں سے پریشر میں کمی کے حوالے سے شکایات ہمشہ کے لیے ختم ہونگے اور اس سے عوام کو کافی ریلیف ملے گا۔

انھوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اقتدار میں یا اپوزیشن میں بلوچستان کی عوام کی حقوق اور بنیادی مسائل کے لیے ہمشہ کوشاں رہی ہے۔سینٹر میر کبیر جان محمد شہی نے کہا کہ سردارزادہ میر سمندر خان محمدشہی کی کاوشوں سے میں نے یہ گیس پائپ لائن کی یہ نئی منصوبہ وفاقی وزیر گیس و پیٹرولیم گیس کے جی ایم بلوچسان اور دیگر عملے کی تعاون سے منظور کروائے جن کا آج باقاعدہ افتتاح کیا جس سے مستونگ شہر میں گیس پریشر میں کمی کا مسلہ حل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے زیارت قلات ہربوئی کے ہزاروں سال کے صنوبر کے جنگلات اور قیمتی اثاثہ کاٹ کر ایندھن کے طور پر استعمال کرنے پر مجبورہے جوکہ المیہ ہیافتتاحی تقریب کے بعد گیس کے زونل مینجر حاجی نزیر آحمد لانگو کی جانب سے میر کبیر جان اور جی ایم بلوچستان و دیگر کی اعزاز میں چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا اور مستونگ میں گیس سے متعلق انھیں بریفنگ دی۔