سبی: لاہور سے کوئٹہ جانے والی نواب بگٹی ایکسپریس کو سات گھنٹے تاخیر سے سبی پہنچنے پر اور جعفر ایکسپریس کو دس گھنٹے تاخیر سے مچھ پہنچنے پر روک دیا گیا ہے۔
،اندھیرا ہونے کے باعث دونوں ٹرینوں کو اب کل صبح دن کی روشنی میں کوئٹہ کے لئے روانہ کیا جائے گا،ریلوے ذریع،شدید سردی کے باعث مسافروں خصوصا خواتین اور چھوٹے بچوں کو پریشانی کا سامنا ہے،مسافروں کو کھانے پینے میں بھی مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابقلاہور سے کوئٹہ جانے والی بگٹی ایکسپریس سات گھنٹے تاخیر سے سبی پہنچنے پراندھیرا ہونے کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔
شدید سردی ہونے کی وجہ سے مسافروں خصوصا خواتین اور چھوٹے بچوں کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس دس گھنٹے تاخیرسے مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر ٹرین کو روک دیا گیا ہے اب دونوں ٹرینوں کوکل دن کی روشنی میں کوئٹہ کے لئے روانہ کیا جائے گا۔