|

وقتِ اشاعت :   January 4 – 2020

سبی:  سبی کے قریب قومی شاہراہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملک عباس بلوچ کی گاڑی حادثے کا شکار، ملک عباس سمیت دس افراد زخمی ہوگئے،موٹر سائیکل سوار جانبحق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی ملک عباس بلوچ اور ان کی صاحبزادی کی حالت نازک،زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر سبی سیدزاہد شاہ سمیت ضلعی آفیسران سی ایم ایچ پہنچ گئے،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملک عباس بلوچ اپنے فیملی کے ہمراہ کوئٹہ سے سبی آرہے تھے کہ مشکاف کے قریب قومی شاہراہ پر سامنے آنے والی موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے گاڑی خوف ناک حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے کے نتیجے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی ملک عباس بلوچ،اہلیہ،بڑی صاحبزادی،تین سالہ بیٹی،بیٹا،دو گن مین اور دو موٹر سائیکل سمیت دس افراد سوار زخمی ہو گئے جبکہ موڑسائیکل سوار نظام الدین جانبحق ہو ا جبکہ زخمیوں میں ملک عباس بلوچ اور ان کی صاحبزادی کی حالت بنازک بتائی جاتی ہے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ،اسٹنٹ کمشنر سبی منیر احمد سومرو،ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود میر دین محمد مری،تحصیلدار نصیر ترین لیویز رسالدار میر عارف مری،ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر سولنگی،ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی سمیت ضلعی آفیسران اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد سی ایم ایچ پہنچ گئی زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال سبی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوا ہے۔