|

وقتِ اشاعت :   January 5 – 2020

قلات : قلات بازار کے قریب دربار روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک راہ گیر زخمی ہو گیا ملزمان واردات کے بعد بآسانی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔

قلات پولیس کے مطابق گزشتہ روز شاہی دربار روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوراوں ایک شخص محمد اعظم قوم سمالانی کو اندھا دھند گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جانبحق ہو گیا جبکہ فارئرنگ کی زد میں آکر ایک نوجوان راہگیر صفیح اللہ قوم لہڑی سکنہ کلی گوم شدید زخمی ہو گیا زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شدید زخمی صفیح اللہ کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

بعدازاں ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہیں قلات پولیس نے علاقہ کی ناکہ بند کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔