کوئٹہ: مستونگ، قلات، خضدار، نوشکی اور مسلم باغ میں ٹریفک کے 2 افراد جاں بحق 35افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو مسلم باغ بائی پاس کراس پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص عبدالجلیل سلمانخیل جاں بحق جبکہ حمید اللہ زخمی ہوگیا جبکہ دوسرے حادثے میں 4افراد زخمی ہوگئے، خضدار میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے ایریا میں مزدا ٹرک اور پک اپ میں تصادم ہوا جن کی زد میں رکشہ بھی آگئی جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت نو افراد زخمی ہو گئے۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکارایمبولینس سمیت موقع پر پہنچ گئے زخمیوں کو موقع پر طبی امداد پہنچانے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا زخمیوں میں محمد انور،غلام حیدر،فقیر محمد،محمد بخش،قدیر احمد سمیت ایک بچہ اور دو خواتین شامل ہیں۔ کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پربارش میں پھسلن کے باعث شیخ واصل کے قریب تین گاڑیاں حادثے کا شکارہوگئے۔جن میں ایک آئل ٹینکر اور دو کار گاڑیاں شامل تھے حادثات کے نتیجے میں ٹینکر ڈرائیور ولی محمد ولد ابوبکرسکنہ رحیم یار خان جانبحق۔
جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ایف سی اور لیویز کی نفری نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کیازخمیوں کو ایف سی ایمبولینس لیویز فورس کے گاڑیوں کے زریعے 4زخمیوں کو شیخ زاہد ہسپتال کوئٹہ جبکہ دو کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ منتقل کردیاگیا۔
دریں اثناء ایک اور ٹریفک کا حادثہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ولی خان بائی پاس کے قریب پیش آیا دس ویلر ٹرک ٹرک الٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو لکپاس ریسکیو ایمرجنسی سینٹر منتقل کردیا گیاجہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوئٹہ منتقل ریفر کر دیا۔جب کہ قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے میں ویگو گاڑی کی رکشے کو ٹکر۔حادثے میں دو افراد شدید زخمی۔جنھیں تشویشناک حالت میں شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کیاگیا۔نوشکی آرسی ڈی شاہراہ سلطان چڑھائی پر موٹر سائیکل اور ٹو ڈی کار میں ٹریفک حادثہ 2 دو افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز قومی شاہراہ سلطان چڑھائی پرٹو ڈی کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار جہانگیر خان ولد ماسٹر جان محمد ساکن کیشنگی نوشکی شدید زخمی جبکہ ٹو ڈی کار کے ڈرائیور محمد طاہر ولد عبیداللہ ساکن کوئٹہ معمولی زخمی زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
قلات سنگنداس کے قریب کراچی سے چمن جانے والی النصیب کوچ دند اور بارش کے باعث سامنے سے آنے والی ٹرالر ک ساتھ ٹکرانے سے 13 افراد زخمی ہوگئے اطلاح ملنے پر پولیس کی ٹیم اے ایس آئی جمیل احمد شاہوانی کی سربراہی میں موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبعی امداد کے لیے سول اسپتال قلات لایا گیا جہاں پر زخمیوں کو طبعی امداد ملنے کے بعد فارغ کردیا گیا۔زخمیوں میں زیادہ تر کا تعلق پنجاب کے علاقے رحیم یار خان سے بتایا جاتا ہے۔