مستونگ : ایکسئین محکمہ اریگیشن انجینئر غلام سرور بنگلزئی نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کی موسلادھار بارشوں سے ضلع مستونگ کے ڈیموں میں تقریبا تین ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوا جبکہ تمام ڈیموں میں مزید پانی جمع ہونے کی مزید گنجائش ہے اور اس وقت آماچ ڈیم کونگڑھ ڈیم قمر ڈیم کھڈکوچہ ڈیم کانک ڈیم شاہو کشتہ ڈیم اسپلنجی ڈیم نشپہ ڈیم میں بارش کی پانی وافر مقدار میں جمع ہو گیا اور محکمہ آبپاشی کا عملہ ان ڈیموں کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔
تمام ڈیموں میں پانی کی گہرائی زیادہ ہے لہذا عوام الناس کو سختی سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ ڈیموں میں پانی میں جانے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ناگہانی حادثے رونما نہ ہوسکیں انہوں نے کہا کہ محکمہ اریگیشن کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے ان کو اپنے جائے تعیناتی پر حاضر رہنے کی تاکید کی غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
انہوں نے کہ ضلع میں تقریبا 6 ہزار ایکڑ کے قریب سیلابی پانی ضائع بھی ہوا اگر مستونگ میں مزید ڈیمز تعمیر کیئے جائیں تو سیلابی نقصانات سے بچا جاسکتا ہے محکمہ آبپاشی نے ایک جامع رپورٹ تیار کرکے 70 مقامات کی ڈیم لوکیشن کے لیئے نشاندہی کیا ہے جس سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ ایکڑ پانی ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔