|

وقتِ اشاعت :   January 10 – 2020

کوئٹہ: رکن صوبائی اسمبلی وچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اخترحسین لانگواور سیکریٹری مواصلات وتعمیرات نورالامین مینگل نےMERCپروجیکٹ کے ہیڈآفس اورکنٹرول روم کادورہ کیا۔

اس موقع پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان وی لاگراوربلاگرزکاوفدبھی MERCہیڈآفس میں موجودتھا۔پی پی ایچ آئی بلوچستان کے چیف ایگزیکٹیوآفیسرعزیزاحمدجمالی نے شرکاء کوMERCمنصوبے کی افادیت،روزانہ کی بنیادپرریسکیوسروسزکی فراہمی اورطریقہ کار سے متعلق بریفنگ دی۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اخترحسین لانگو نے کہا کہ بلوچستان کی قومی شاہراہوں پرٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کاضیاع معمول بن چکا تھا جس کی وجہ سے سینکڑوں خاندان بے سہاراہوگئے ہیں تاہمMERCریسکیوکی وجہ سے سکھ کاسانس لیاہے۔

اس ضمن میں پی پی ایچ آئی بلوچستان کاکردار قابل تحسین ہے۔انہوں نے انسانی ضروریات کے پیش نظر قومی شاہراہوں پرٹریفک حادثات کی صورت میں لوگوں کوبروقت ابتدائی امداداورادویات فراہم کرنے پر پی پی ایچ آئی بلوچستان کی خدمات کو بے حد سراہااورہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پرچیف آپریٹنگ آپریٹرآفیسرپی پی ایچ آئی بلوچستان محمدرفیق رئیسانی،MERC پروجیکٹ کے آفیسران ودیگرعملہ بھی موجودتھے۔