|

وقتِ اشاعت :   January 10 – 2020

کوئٹہ :  صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کے کلی قاسم خان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 7سالہ بچی جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 7افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کے کلی قاسم میں گران نامی شخص نے کمرے میں گیس ہیٹر کھلا چھوڑکر گھر والے سو گئے تھے صبح ہیٹر جلانے کیلئے تیلی جلائی تو کمرے بھرے گیس کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 7سالہ بچی خانسہ موقع پر جاں بحق جبکہ گران،ان کی اہلیہ،بیٹا اکرام محمدعثمان اور تین بیٹیاں زخمی ہوگئی زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں سریاب مل کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں بچے سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوگئے ہیں،حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔