|

وقتِ اشاعت :   January 18 – 2020

گوادر:  ضلع گوادر میں غیر قانونی ٹرالرنگ کی یلغار نے ماہی گیروں کو نان شبینہ کا متحاج بنا دیا ہے۔ دہائیوں سے جاری غیر قانونی ٹرالرنگ کاذمہ دار یہاں کے منتخب نمائند ے ہیں۔ جیو نی کے باسی دور جد ید میں بھی پیا سے ہیں۔جعلی ماہی گیر تنظیم بناکر ماہی گیروں کے اتحاد کو توڈ نے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بی این پی (عوامی) ماہی گیروں کے معاشی قتل عام پر کسی بھی صورت خاموش نہیں رہے گی۔

بی این پی (عوامی) کے احتجاجی مظاہر ہ سے مقررین کا خطاب۔ بی این پی (عوامی) کے زیر اہتمام غیر قانونی ٹرالرنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت بی این پی (عوامی) کے مرکزی سیکریڑی برائے انسانی حقوق ایڈوکیٹ سعید فیض نے کی۔ احتجاجی ریلی کاآغاز بلد یہ گواد رکے آفس کے سامنے ہوا جو مارچ کرتے ہوئے شہدائے جیونی چوک پر اختتام پز یر ہوئی۔ ریلی میں بی این پی (عوامی) کے کارکنوں کے علاوہ ضلع بھر سے ماہی گیر وں نے بھی شرکت کی جس میں گوادر، جیونی، سربندن، پشکان اور پسنی کے ماہی گیر شامل تھے۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے بی این پی (عوامی) کے مر کزی سیکریڑی برائے انسانی حقوق ایڈوکیٹ سعید فیض، مرکزی فشر یز سیکر یڑی ملا واحد نوری، ضلعی صدر بنی بخش بابر، ڈپٹی جنرل سیکریڑی محمد علی سنگھور، تحصیل صدر پسنی کہدہ عبدالغفور،پارٹی رہنماؤں لعل وقاراور صادق خان نے کہا کہ ضلع گواد ر میں جاری غیر قانونی ٹرالرنگ میں کمی کی بجائے تیزی آ گئی ہے جس کی وجہ سے اورماڑہ سے لیکرجیونی تک ماہی گیر پر یشان ہیں ان کے گھروں کے چولہے بج گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع گواد رمیں غیر قانونی ٹرالرنگ اور ٹرالر مافیا کی سر پرستی ایک مخصوص گروہ کررہی ہے جس کی پشت پناہی محکمہ فشر یز کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ ضلع گوادر میں غیر قانونی ٹرالرنگ کا اژدھا بے قابو ہے۔

انہوں نے کہاکہ آ ج اگر ماہی گیر اپنے روزگار اور دیگر عوام بنیادی مسائل سے محرومی کا سامنا کررہے ہیں وہ کمزور قیادت کا نتیجہ ہے جو گزشتہ کئی ادوار سے یہاں پر قابض ہے جس نے عوامی مسائل کے حل اور ماہی گیروں کے روزگار کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے گروہی مفادات کو مقدم سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ٹرالر مافیا ماہی گیروں کے روزگار کو تباہ کررہی ہے دوسری طرف ماہی گیروں کے اتحاد کو توڈ نے کے لئے جعلی ماہی گیر تنظمیں بناکر ٹرالر مافیا کو مضبوط کیا جارہا ہے جو افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ باران رحمت کے بعد گوادر کے تمام آبی ذخائر لبر یز ہیں لیکن جیونی کے باسی آج بھی پیا سے ہیں جو نااہل نمائندگی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی (عوامی) تنہے تنہا عوامی مسائل کے حل کے لئے جدو جہد کی اہلیت رکھتی ہے آل پارٹیز کو چاہئے کہ وہ ایم پی اے کی ثناء خوانی کی بجائے عوام کے مسائل کے حل کے لئے کر دار اداکر ے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع گوادر میں غیر قانونی ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے اور جیونی میں پانی بحران کو حل کیا جائے بصورت دیگر بی این پی (عوامی) احتجاج بلند کرتی رہے گی۔

درایں اثناء ریلی کے اختتام پر بی این پی (عوامی) کے کارکن جلوس کی شکل میں محکمہ پی ایچ ای گوادر کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے بی این پی (عوامی) کے مرکزی سیکریڑی برائے انسانی حقوق ایڈوکیٹ سعید فیض کی قیاد ت میں پی ایچ ای کے حکام سے ملاقات کرکے جیونی میں پانی بحران پر تشو یش کااظہار کرتے ہوئے فوری طور پر اقدامات کا مطالبہ کیا۔