خضدار: جے یوآئی کے رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیززہری نے کہاہے کہ انصاف و مساوات کی پیروی کرتے ہوئے ایک تسلسل کے ساتھ عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں کررہے ہیں، عوام کی خدمت کومیں اپنے لیئے سعا دت سمجھتا ہوں جہاں کہیں بھی عوام کے مسائل کے حل کی امید ہو وہاں ضروردستک دیتا ہوں تاکہ عوام کے مسائل میں کمی اور ان کے لئے سہولیات میں اضافہ ہو۔
خضدار میں 32کروڑ روپے سے زائد رقم عوام سے متعلق مختلف منصوبوں پر لگ رہی ہے، 80کروڑ روپے کی لاگت سے خضدار میں ایک اسپورٹس کمپلیکس بننے کا منصوبہ ہے جس کے لئے میں نے خضدار انجینئر نگ یونیورسٹی سے متصل علاقے میں زمین حاصل کرچکا اور مذید براں خضدار میں دو فٹبال گراؤنڈ بھی بنیں گے جس سے اسپورٹس کے شعبے میں یہاں کے نوجوانوں کو مذید سہولیات میسر آئیں گی۔ پہلے مرحلے میں پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کو ترجیح دی اگلے مرحلے میں تعلیمی اداروں کے قیام کو یقینی بنایا جائیگا۔
ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ یہ ایک مدت کے بعد پہلی بار ہے کہ جو رقم عوام کی ہے وہ عوام پر منصفانہ انداز میں خرچ ہورہے ہیں۔تمام علاقوں کو برابری کی بنیاد پر اہمیت دی جارہی ہے۔ 32کروڑ روپے رواں بجٹ میں خضدار کے لئے مختص کروانے میں کامیاب ہوئے اس رقم سے خضدار سٹی سے لیکر کودہ کوڑاسک تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر، سیورج سسٹم کی درستگی، بجلی،تعلیم صحت و دیگر منصوبوں پر خرچ کررہے ہیں۔
جن شعبوں میں عوام کے مسائل میں کمی آئے گی تو اگلے بجٹ میں پھر دوسرے شعبوں کو اہمیت دیکر وہاں عوام کے مسائل میں کمی لانے کی کوشش کریں گے۔مستقبل میں خضدار میں اسکولز کے قیام اور پہلے سے قائم اسکولز کو مڈل و ہائی سیکنڈری اسکولز کے درجے تک لانے کی کوشش کریں گے۔
رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاکہ میں یہ بات فخریہ انداز میں کہنا چاہتا ہوں کہ جب وقت آئیگا اپنے آپ کو احتساب کے لئے عوام کے سامنے پیش کرونگا کہ ایک عوامی نمائندے کے طور پر میں نے کس حد تک عوام کے لئے کوششیں بروئے کار لائی اور جو رقم ہم نے عوام کے لئے حاصل کی اسے دیانت و امانت کے ساتھ کس طرح عوام پر خرچ کیا، انصاف و مساوات کی پیروی کرتے ہوئے ایک تسلسل کے ساتھ عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوشش کررہاہوں عوام کی خدمت کومیں اپنے لیئے سعات سمجھتا ہوں۔