ڈھاڈر: ڈھاڈر میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں کے بعد انجمن تاجران کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال،تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند،پولیس اور انجمن تاجران کی کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم تین روز کے اندر چوروں کو گرفتار کرنے کی پولیس کی جانب سے یقین دہانی۔
تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر شہر میں اچانک بدامنی اور چوری ڈکیتی کی پے در پے واردات نے علاقہ مکینوں کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے رواں ہفتے چوری کا تیسرا بڑا واقعہ شب گزشتہ شام آٹھ بجے کے قریب رندعلی مین بازار میں ہندو تاجر ہریش کمار سے تین نامعلوم الاسم اشخاص نے گن پوائنٹ پر نقدی روپے چھین کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع پاکر پولیس نے شہر کی داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کیواقعہ کے بعد انجمن تاجران ڈھاڈر کی کال پر دوسرے روز رند علی شاہی چوک اور ڈھاڈر شہر میں تمام چھوٹے بڑے تمام کاروباری مراکز کو احتجاج شٹرڈاؤن ہڑتال کرکے بند کیا گیا بعد ازاں ایس ایچ او ڈھاڈر نزیر احمد سیال کی سربراہی میں پولیس نے انجمن تاجران کی ایک وفد سے کامیاب مذاکرات کیئے اور تین روز کے اندر اندر چوروں کی گرفتاری کی یقین دہانی پر شٹر ڈاؤن ہڑتال ختم کردیا گیا