|

وقتِ اشاعت :   January 21 – 2020

مستونگ:  قومی شاہراہ پر ڑلی کے مقام پر مال بردار کوچ اور آلٹو کار میں خوفناک تصادم۔حادثے میں خاتون سمیت دو پولیو ورکرز شہید۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ڑلی کے مقام پر کھڈکوچہ سے پولیو کمپین سے واپس آنیولے محکمہ صحت کے ملازمین کی آلٹو کار گاڑی کو مال بردار کوچ نے کچل دیا اور محکمہ صحت مستونگ کے ملازمین جن میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈسپنسر حاجی نظام الدین قمبرانی ساکن کلی قمبرانی مستونگ اور لیڈی ہیلتھ ورکر مسمی(ف)زوجہ داودشاہ ساکن کلی غزگی موقع پر جاں ہوگئے۔

لاشوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کر کے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا واضع رہے کہ مستونگ میں جاری تین روزہ پولیو کمپین کے بعد دونوں ملازمین مستونگ کھڈکوچہ نوازآباد سے اپنے گھر مستونگ واپس آرہیتھے کے حادثے کا شکار ہوگئے۔

محکمہ صحت کا ملازم ڈسپنسرشہید حاجی نظام الدین قمبرانی ممتاز قبائیلی رہنماء حاجی جمعہ خان قمبرانی کا بیٹا ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اعظم قمبرانی کا کزن حاجی غلام مرتضی قمبرانی کا بھائی تھا۔