|

وقتِ اشاعت :   January 21 – 2020

اوتھل:  آئی جی ایف سی ساوتھ بلوچستان میجر جنرل سعید احمد ناگرا نے کہا ہے کہ آپ نوجوان ہی اس ملک کے دفاع کی مضبوط لکیر ہو آنے والے دنوں اپنے فرائض پورا کرنے کے لیے اور اپنے ملک اور اپنی فورس کی سربلندی کے کھٹن تکالیف برداشت کرنا ہوں گی بیشک آپ کی صلاحیتوں پر ہمیں مکمل بھروسہ اور ناز ہے۔

آج آپ کو دی جانی والی تربیت ہر موقعہ پر آپ کی رہنماہی کرے گی یاد رکھیں بطور ممبر ایف سی ساوتھ بلوچستان آپ کا بنیادی فرض عوام کاتحفظ اور عمومی امن و عامہ ہے تاکہ صوبے میں تعمیر و ترقی کا عمل بلا رکاوٹ پایہ تکمیل پایا جاسکے مجھے امید ہے کہ آپ کو جو ذمہ داری دی جائے گی وہ آپ اسکو احسن طریقے سے پوار کریں گے اور ہمیشہ ملک پاکستان کا نام روشن کریں گے اور ہمیں آپ پر فخر ہے۔

بلوچستان و پاکستان لازم وملزوم ہیں جنہیں دنیا کی کوئی طاقت بھی جدا نہیں کرسکتی محب وطن بلوچ پاکستان کے ساتھ ہیں تھے اور تاقیامت رہیں گے چند مٹھی بھر شرپسند عناصر جو بیرون ملک بیٹھ اپنے آقاوں کے اشاروں پر سازشیں کررہے ہیں بلوچستان کے غیور عوام نے انہیں یکسر مسترد کردیا ہے بلوچستان میں آج کوئی بھی نوگو ایریا نہیں ہے بلوچستان کیلوگ محب وطن پاکستانی ہیں جن کی ملک کی تعمیر و ترقی اور دفاع میں قابل تعریف جدوجہد شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں چند مٹھی بھر عناصر لالچ میں آ کر میر جعفر اور میر صادق جیسے غداروں کا کردار ادا کر رہے ہیں وہ خود تو بیرون ملک عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں لیکن یہاں کے سادہ لوح اور غریب عوام کو ورغلا کر ان کی زندگیاں عذاب بنا کر وطن عزیز کو نقصان پہنچانے کی سازشوں میں مصروف رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی ایف سی ساوتھ بلوچستان میجر جنرل سعید احمد ناگرا نے ایف سی ساوتھ کی 65 ویں بیج کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پاک فوج ایف سی و دیگر سیکورٹی فورسز نے بہت ساری قربانیاں دی ہیں آئی جی ایف سی میجر جنرل سعید احمد ناگرا نے کہا کہ ملک دشمن عناصر قوتیں سوشل میڈیا میں پاک فوج۔ ایف سی بلوچستان اور حساس اداروں کے خلاف منفی نفرت انگیز پروپیگنڈہ مہم چلانے میں مصروف ہیں اور بلوچستان کی نئی نسل کو گمراہ کرنے کی سازش میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی بلوچستان ملک کے دفاع سمیت ملک کے اندر سیلاب زلزلوں و دیگر قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں جوان شہید اور زخمی اور معذور ہو چکے ہیں لیکن ہمارے دشمن سوشل میڈیا کے ذریعے منفی پروپیگنڈہ مہم کے تحت نوجوان نسل کو ورغلانا اور گمراہ کرنا چاہتے ہیں جس سے آپ نوجوانوں کو خبردار ہونا چاہیے بلکہ آپ پر بھی فرض بنتا ہے کہ اپنے ملک کے سپاہی اور محافظ کردار ادا کرتے ہوئے ایسی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک سے بلوچستان میں روزگار اور کاروبار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے جس سے بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا اور اس سے بلوچستان کی مقامی آبادی کو ہر لحاظ سے فائدہ حاصل ہوگا۔

اس موقع پر کمانڈنٹ ایف سی آواران ملشیاء کرنل مراد حسین۔ سیکٹر کمانڈر ویسٹ بلوچستان برگیڈیر ثاقب مرزا۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ۔ اسسٹنٹ کمشنر بیلا جمیل احمد بلوچ۔ کرنل جمشید۔ کرنل کوارڈیشن ساوتھ کرنل حبیب اللہ۔ ونگ کمانڈر آواران کرنل ساجد احمد۔ اسٹاف آفیسر میجر اظہرالدین۔ کیپٹن محمد عاطف۔ ڈاکٹر طارق حسین بنگلانی۔ ڈی ایس پی وندر جمیل احمد باجوہی۔ سابق وائس چیرمین لسبیلہ قادر بخش جاموٹ۔ چیف ٹرابل سردار فاروق شیخ۔ سردار عبدالرشید پھورائی۔ سردار عمران گلاب رونجہ۔ قباہلی شخصیت حاجی عبدالستار جاموٹ۔ انور بدل بلوچ۔ ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر رشید رونجہ۔ تحصیلدار بیلہ محبوب علی چنال۔ ایس ایچ او بیلہ محمد جان ساسولی۔ نائب تحصیلدار حبیب اللہ کھوسہ۔ جمیل احمد قریشی۔ سماجی رہنما مبشر عزیز کھوسہ۔ سابق کونسلران محمد قاسم رونجہ. ہریش کمار۔ شہجان شفع بلوچ۔ عمران توقیر بلوچ۔ ساجد جاموٹ۔ سجاد ابڑو۔ حمید بادشاہ۔ عارف خان۔ مصدق عزیز کھوسہ۔ فیضان عزیز بلوچ۔ عبدالخالق خالہ۔ و دیگر سمیت فوجی و سول آفیسران سمیت قباہلی عمایدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔