ماشکیل : بلوچستان نیشنل پارٹی واشک کے ضلعی صدر انجینئر سیف الرحمن عیسی زئی ضلعی ترجمان نصیر کبدانی نے اپنے ایک جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ مخالفین اپنے ادوار میں ان خالی آسامیوں پر تعیناتی نہ کرنے کی اپنی نااہلی کو چھپانے کی خاطر ایم پی اے خاران واجہ ثنا بلوچ پر بلا جواز تنقید کرکے سادہ لو عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ خاران کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں ایک انتہائی قابل اور لائق عوامی نمائندہ واجہ ثنا بلوچ کی صورت میں ملا ہے۔ مخالفین اپنے ناکامیوں کو چپھانے کے لیے جتنا بھی کوشش کریں وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ جب خاران کی صوبائی اسمبلی کی نشست انہی کی دور اقتدار میں ختم ہو کر اسے واشک کے ساتھ ملایا گیا تھا مگر یہ واجہ ثنا بلوچ کی کوششوں کی بدولت خاران کی الگ نشست دوبارہ سے بحال ہو گئی اور اب یہی لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر اس طرح کے منفی پروپیگنڈہ کرنے سے انہیں کبھی بھی کامیابی نہیں ملے گی۔