مچھ: مچھ مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران پہاڑ بیٹھ جانے کی وجہ سے دوکان کن ملبے تلے دب گئے 10گھنٹے سے جاری ریسکیو آپریشن کے باوجود بھی کان کنوں کو نہیں نکالا جاسکا اتوار کی دوپہر مچھ کی مقامی کوئلہ کان میں کان کن کام کررہے تھے کہ پہاڑ بیٹھ گیا جس کے سبب دوکان کن ملبے تلے دب گئے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی کان کن ایف سی اور پولیس سائبان ویلفیئر مچھ کے رضاکار ودیگر شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو آپریشن شروع کردیا تاہم آخری اطلاعات تک کان کنوں کو ریسکیو نہیں کیا جاسکا۔
ریسکیوزرائع کیمطابق ایک کان کن کی آواز سناجارہا ہے تاہم مٹی زیادہ ہونے کی وجہ سے نکالنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ان کو ریسکیو کرنے کیلئے مزید 3سے 4گھنٹے لگ سکتے ہیں۔