کوہلو : کاہان کے رہائشیوں عمر خان،میر دودا مری،میر جاوید مری،عبدالرحمن مری،مڑزہان مری اور نورہان مری اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان کے ضلع کوہلو کے تحصیل کاہان کے علاقہ جنت علی کے مقامی قبائل 2005 میں حالات کی خرابی کے باعث نقل مکانی کر کے ملک کے مختلف علاقوں میں مہاجر کی زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔
جو کہ ابھی حالات کی بہتری کی وجہ سے واپس اپنے آبائی علاقوں کی طرف نقل مکانی شروع کر کے آباد ھونا شروع کر دیا ھے ان قبائلی میں مری قوم کے قبائل لوہارانی کے ذیلی شاخ سوڈیانی، شحانزئی، میڑدوستزئی، سومرانی اور پیتافی کے کچھ قافلے شامل ہیں جنھوں نے سندھ اور پنجاب کی جانب نقل مکانی کر چکے تھے اب واپس اپنے آبائی علاقوں میں آباد ھونا شروع کر دیا مقامی لوگوں نے اس عمل کو خوش آئیند کررا دیا جبکہ دیگر سینکڑوں خاندان بھی واپس آنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کمشنر سبی ڈویژن، چیف سیکٹریری بلوچستان اور وزیر اعلی بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ پندرہ سال تک لوہارانی قبائل کے لوگوں نے دربدر کی ٹھوکریں کھائے ہیں اب لوہارانی قبائل کے لوگ واپس آباد ھونا چاہتے ہیں انھیں دوبارہ اپنے علاقوں میں آباد ھونے میں مدد کی جائے۔