کوئٹہ: کوئٹہ میں گیس بلوں نے عوام کے ہوش اڑادیئے، گھریلوصارفین پر دس ہزار سے زائد بل بھیجے گئے۔ شہر میں موسم سرما میں گیس لوڈشیڈنگ کے باوجود بھری بھرکم بلوں پر عوام نے شدید غم وغصہ کا اظہارکیا۔
تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گیس کی بھری بھرکم بلوں نے عوام کی چیخیں نکال دی، گھریلوں صارفین کو گیس کے د س ہزار سے لیکر تیس ہزار تک بل بھیجنے شروع کردی گئی گیس میٹردیکھنے کیلئے کوئی عملہ نہیں آتا جبکہ گیس کے بلز بغیر میٹر کے بھیجے جارہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں گیس لوڈشیڈنگ ہوتا رہتا ہے جبکہ گیس استعمال نہ کرنے کے باوجود گیس کمپنی کی جانب سے بھری بھرکم بل غریب عوام کو تھمایا جارہا ہے جوکہ سراسر زیادتی ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرما کے دوران گیس پریشر سمیت بحران جاری رہتا ہے جس کے خلاف سیاسی جماعتوں سمیت عوام نے گیس کمپنی کے سامنے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ہے مگر گیس حکام ٹس مس نہیں ہوتی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کمپنی کی جانب سے غریب عوا م پر مہنگائی کے دور مزید ظلم ڈھایا جارہا ہے حکام اس کا نوٹس لیتے ہوئے عوام پر ترس کھائے۔