کوئٹہ: رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ ملازمین محنت کش و طلباء اس صوبے کے لوگ ہیں ان کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا چاہے۔
طلباء ہمارا مستقبل ہیں احتجاج کرنے والوں کو ذاتی عناد کی نگاہ سے نہیں دیکھاجانا چاہے اپنے لوگ سمجھتے ہوئے مسائل کرنا چاہیے بی ایم سی بحالی تحریک کے خلاف انتقامی کاروایاں اور طاقت کا استعمال درست نہیں یہ بات انہوں نے جمعرات کو تحریک بحالی بی ایم سی کے احتجاجی مظاہرین طلباء و ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے کی سازش کی گئی وائس چانسلر علیٰ حکام کو مس گائڈ کر رہے ہیں طلباء و ملازمین کے خلاف طاقت کے استعمال سے کسی بھی قسم کے نقصان کی،ذمہ داری گورنر بلوچستان اور وائس چانسلر پر عاید ہوگی۔