|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2020

خضدار:  خضدار کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا کامنشیات کے خلاف آگہی مہم طلبا کاخضدار سے کوئٹہ تک پیدل مارچ کا اعلان طلبا نے سجاد احمد کی سربراہی میں منشیات کے خلاف آگہی۔

مہم کے سلسلے میں ایک ریلی ارباب کمپلیکس سے نکالی گئی ریلی کے شرکا شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے ریلی میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے عہدیداداران سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی طلبا کی منشیات کے خلاف آگہی مہم کے سلسلے میں ریلی کے شرکا سے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولنا عنایت اللہ رودینی،حاجی محمد اقبال بلوچ، سپریم آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری مفتی جاوید منصوری،اعجاز احمد سجاد احمد عبدالباسط اور دیگر نے خطاب کیا۔

جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے محبوب کرد،پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری ماما عبدالرحیم خدرانی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سفرخان مینگل ڈاکٹر محمد بخش، انجمن تاجران ارباب کمپلیکس کے صدر بابا شفیق چنال،بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی ڈپٹی آرگنائزر نذیر احمد نتھوانی قادر چھٹہ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے ریلی میں شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا استعمال یا خریدو فروخت جس شدت سے پھیل رہا ہے اس کے خوفناک اثرات ہمارے معاشرے پر پڑ رہے ہیں منشیات نسل کش ناسور کی وجہ سے نوجوان نسل تیزی سے تباہی کا شکار ہورہاہے قوم کی نسل نومنشیات کا شکار ہوکر بے دردی سے موت کے منہ میں جارہی ہے معاشرے میں منشیات جیسی لعنت نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

نوجوان طلبا نے کہا کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو منشیات کی مضر اثرات اور منشیات سے انکار زندگی سے پیار مہم آگہی مہم کے حوالے سے ایک مشکل سفر کا آغاز کررہے یہ ریلی جمعرات کو اپنی پہلی منزل کا آغاز خضدار سے کوئٹہ تک پیدل لانگ مارچ کرکے منشیات کے خلاف توانا آواز بلند کرکے اپنی قوم اور برسر اقتدار واختیار طبقے کو خواب غفلت سے جگا کر اس کے خاتمے کی جدوجہد کرنا چاہتے ہیں اور تمام برسراقتدار منتخب نمائندوں ومقتدر قوتوں سے اسکے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس حوالے سے ہمیں تمام مکاتب فکر کے افراد سے ہرطرح کے تعاون وحوصلہ افزائی کی ضرورت ہیشریک جماعتوں کے تمام ذمہ داران نے نوجوانوں کی نیک جذبے کاخیر مقدم کرتے ہوئے انکے اس مشن کو سراہا اور کہا کہ ہمیں آپ جیسے مستقبل کے معمار جوانوں کی جدوجہد پر فخر ہے کہ آپ اپنا آج اپنی قوم کے کل پر قربان کرکے عظیم تاریخ دہرارہے ہیں۔

ہم انشائاللہ آپکی اس جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اخلاقی وتکنیکی طور پر ہم ہرممکن تعاون کریں گے اورخضدار تا کوئٹہ تمام باشعور نسل دوست ومنشیات دشمن تعلیم یافتہ جوانوں اور معاشرے کے تمام غیرت مند افرادسے آپکے ساتھ ہر ممکن تعاون کی درخواست کرتے ہیں بعد ازاں طلبا کا منشیات کے خلاف آگہی مارچ کے شرکا خضدار سے کوئٹہ کے لیئے پیدل مارچ کرتے ہوئے روانہ ہو گئے۔