مستونگ: پولیس اہلکاروں کی دو افراد کو مشکوک سمجھ کر فائرنگ کی جس سے دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز شام چار بجے کے ٹائم نیو بس اڈہ کے قریب سٹی پولیس کا ایک موبائل ٹیم معمول کے چیکنگ میں مصروف تھے کہ اسی دوران ایک موٹرسائیکل پر سوار دو فرار کو پولیس نے روکھا اور تلاشی لینے کے دوران دونوں فرار ہونے کی کوشش کی پولیس اہلکاروں نے انکا پیچھا کیا اور پکڑنے کی کوشش میں ہاتھا پائی ہوئی اور پولیس سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی اور ہاتھاپائی میں ایک پولیس اہلکار کے سر میں پتھر لگنے سے معمولی زخمی ہوا۔
اور پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے دونوں افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے پولیس اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ لاشوں کو ضروری کاروائی کے کیے ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ایک شخص کا شناخت شمس الدین ولد نور محمد سپزنڈ دشت سے ہوئی۔اور ہلاک ہونے والے افراد سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا آزاد ذرائع اور موقع پر موجود عینی شائدین کے مطابق دونوں افراد غیر مسلح تھے اوران سے کوئی اسلحہ بھی برآمد نہیں ہوئے