خضدار: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک کا ایک اور المناک حادثہ،مسافر کوچ اور ٹوڈی کار میں تصادم میاں،بیوی، بیٹے سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق،ایک شدید زخمی جاں بحق اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو الصبح خضدار شہر سے 30 کل میٹر دور سمان کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس اور مخالف سمیت سے آنے والی ٹوڈی کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ٹو ڈی کار میں سوار میاں،بیوی،ان کا بیٹا اور ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گئے لیویز فورس کے جوان اور ریسکیو 1122 کے اہلکار زخمی و نعشوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو تعلق بلوچستا ن کے سرحدی علاقہ چمن سے بتایا جاتا ہیں۔
جن میں حاجی محمد ایوب ولد محمد اللہ، بی بی گل زوجہ حاجی محمد ایوب،محمد ایاز ولد محمد ایوب اور محمد نعیم ولد محمد رحیم شامل ہیں واضح رہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ضلع شہید سکندر آباد سے ضلع لسبیلہ کے تحصیل بیلہ تک نہ ہائی وے پولیس تعینات ہے اور نہ ہی موٹروے پولیس جس کا ڈرائیور حضرات بھر پور فائدہ اٹھا کر اس سیکشن میں تیز رفتاری کرتے ہیں جس کے نتیجے میں حادثات رونماء ہوتے ہیں۔
حکومت کو چائیے کہ وہ نہ صرف اس شاہراہ کو دو رویہ کریں بلکہ میں فوری اقدام کے طور پر اس سیکشن میں موٹروے پولیس کی تعیناتی کو بھی یقینی بنائیں تھا کہ تیز رفتاری کے باعث ہونے والے حادثات کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکیں۔