دکی : بلو چستان کے ضلع دکی میں کو ئلہ کا ن میں مٹی کا تو دہ گر نے سے 3بھائیوں سمیت4کانکن جاں بحق ہو گئے ہیں جن کی نعشوں کو پانچ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد کان سے نکال کرآبائی علاقے روانہ کردی گئی ہیں۔
تفصیلا تے کے مطا بق دکی شہر سے 10 کلومیٹر مغرب کی طرف واقع کوئلہ کان طاہر لیز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کے اندر کام کرنے والے3 بھا ئیوں کمال خان ولد ملک فیض اللہ کاکڑ، آدم خان ولد ملک فیض اللہ کاکڑ اور گلا خان ولد ملک فیض اللہ کاکڑ اور شراف الدین ولد داد محمد کاکڑجاں بحق ہوگئے ہیں جاں بحق ہو نے والے کا نکنوں کا تعلق ضلع قلعہ سیف اللہ کے علا قے مسلم باغ سے بتا یا جا رہا ہے۔
مٹی کا تو دہ گر نے کے واقعہ کے 2 گھنٹے بعدمائنز اور ریڈ کریسنٹ کی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں جبکہ ریسکیو ٹیموں اور مقامی کوئلہ کانکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 5 گھنٹے تک مسلسل امدادی کاروائی کے بعد نعشیں کان سے نکال لی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر سید اسد شاہ ایف سی اور ایس ایچ او گلزار احمد بھی موقع پر پہنچے۔متوفیان کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد نعشیں ضروری کاروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کرکے بعدازاں آبائی علاقے مسلم باغ روانہ کردی گئیں ہیں اب تک رواں سال کوئلہ کانوں میں جاں بحق ہونے والے کانکنوں کی تعداد10 ہوگئی جبکہ سال 2019کے دوران 40کانکن کوئلہ کانوں میں حادثات میں جاں بحق ہوگئے تھے۔