سبی: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیرحاجی میرعلی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات کی تیاری کررہی ہے بہت جلد عوام کی طاقت سے اس نااہل حکومت کا خاتمہ کرے گی اس ملک کی عوام کو عمران خان نے ان 18 ماہ میں گروی رکھ دیا ہے ملک میں جاری بحران کو حل کرنے کی صلاحیت صرف پیپلز پارٹی کے قائدین کے پاس ہے موجودہ صورت حال میں عوام مہنگائی بے روزگاری کی چکی میں پس چکے ہیں۔
عام انتخابات میں ہمارے ووٹ چوری نہیں ہوئے پاکستان میں شمولیت کے لئے دروازے کھلے ہیں ہم آنے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاچی ہاؤس سبی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، ضلع کوئٹہ کے صدر ولی محمد، ضلعی صدر سبی حاجی غلام رسول سیلاچی،جنرل سیکرٹری عبدالمالک جتک، ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات ریحان بگٹی، چیف غلام محمد چانڈیو، ڈویژنل صدر پیپلز یوتھ آرگناریشن ملک میوہ خان مگسی، ڈویژنل رابط سیکرٹری محمد حفیظ بگٹی، سیکرٹری اطلاعات دوئم معراج رند، نائب ضلعی رابط سیکرٹری بشیر خان مرغزانی، پیپلز یوتھ کے جنرل سیکرٹری بابل جتوئی، راشد حسین، فدابخش چانڈیہ، احمد خان سیلاچی،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن افتخار بنگلزئی،کے علاوہ سینکڑوں کارکناں بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک بہت بڑی قوت ہے پیپلز پارٹی کے سابق چیئرمین آصف علی زرداری نے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے جس کے خلاف عمران خان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نیب کے زریعے نوٹس بھیجا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک کی میں عوام مسئلہ مسائل کا شکار ہوئے پیپلزپارٹی نے ہی عوام کو ان کے مسئلہ مسائل سے چھٹکارا دلانے میں اہم رول پلے کیا شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے دورہ میں لاقانونیت، مہنگائی کو کنٹرول میں کر رکھا تھا دالیں، پیٹرول گیس بجلی ہر ہفتہ اس ملک میں مہنگا ہورہا ہے۔
موجودہ نااہل وزیر اعظم جب کنٹینر پر بیٹھ کر کہتا تھا کہ جب ملک میں مہنگائی ہوا تو سمجھو ملک کا وزیر اعظم چو ر ہے موجودہ حکمران کے دورہ حکومت میں مہنگائی کئی گنا اضافہ ہوا ہے اب بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر تحریک چلائی ہے جہاں تک ہم سوچ رہے ہیں کہ ہمارے احتجاج سے قبل ہی نااہل حکومت کا خاتمہ ہوگا کیونکہ موجودہ حکمرانوں کے پاس اس ملک کو چلائی کی صلاحیت نہیں وزیر اعظم سے لے کر پوری کابینہ نااہلوں کوٹولہ ہے جو باہر سے اس ملک میں مسلط کیا گیا ہے اسمبلی کے فلور پر غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کررہا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن کی تیاری کررہا ہے اور عوام کے ووٹ کی پرچی سے اقتدار میں آکر مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت کا خاتمہ کرے گی اس ملک قوم کے لئے جو کام پیپلز پارٹی نے کیا وہ آج تک کسی حکمران نے نہیں کرسکی پیپلز پارٹی نے این ایف سی ایوارڈ دیا بلوچستان پیکچ دیا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا جو پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیاں ہے جب بھی پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی اس کے رکن اسمبلی سے لے کر وزیر اعظم صدر تک عوام کی خدمت کی ہم نے وعدے دعوے سبز باغ نہیں دیکھائے بلکہ عوام کی خدمت کو مقصد بنایا۔
انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ اس ملک کی مفاد اور جمہوریت کو بچانے کے لئے ہم نے ایک حد تک احتجاج کیا ہر ماہ یا ایک سال کے اندر انتخاب سے ملک کی دیوار بھی ہل جاتی ہیں پیپلز پارٹی نے برادشت کیا موجودہ وزیر اعظم نے سو فیصد ملک کی عوام کے ساتھ غلط بیانی سے کام لیا اور باربار یو ٹرن لے کر ملک کو تباہی کی جانب لے گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک وصوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ نے کہا کہ اب پیپلز پارٹی کی حکومت آنے والی ہے عوام کو درپیش مسئلہ مسائل کا حل ممکن ہوسکے گا پیپلز پارٹی کی واھد ملک گیر پارٹی ہے جو عوام دوست اقدامات پر یقین رکھتی ہے موجودہ صورت حال میں عوام پیپلز پارٹی کی قیادت کو دیکھ رہی ہے جو ملک وقوم کے مسائل کے خاتمہ کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
قبل ازین پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ و دیگر صوبائی ضلعی عہدیداروں نے سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی سے ان کی زوجہ، پیپلز پارٹی کے کامریڈ ممبر عبدالستار گچکی کی وفات پر ان کے بیٹے عبدالماجد گچکی سے گھر جاکر اظہار تعزیت کی مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحومین کے درجات کی بلندی و پسماندگاں کو صبر جمیل کے لئے دعا کی۔