نوشکی: نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی۔ پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح قاضی آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سمیع اللہ نامی شخص کو قتل کردیا۔
اور ایک دوسرا شخص فائرنگ سے زخمی ہوگیا اطلاع ملتے ہی لواحقین نے قتل کے خلاف احتجاج کیا اورموقف اختیار کیا کہ قاضی آباد میں منشیات فروشوں نے سمیع اللہ کو قتل کیا ہے انہوں نے جلوس کی شکل میں نعش کو لیکر ایف سی ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اوربعدازاں لواحقین نے کمانڈنٹ نوشکی ملیشاء اور ڈپٹی کمشنر نوشکی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرکے منتشر ہوگئے۔