گوادر: گوادر بین الاقوامی اہمیت کا حامل شہرہے۔ شہر یوں کے لئے بنیادی سہو لیات ناپید ہیں۔ گوادر کی زمین روبہ ترقی ہے۔ شہر ی پانی بجلی اور صحت عامہ کی سہو لیات سے محروم ہیں۔ پورا شہر سیکورٹی حصار میں ہے لیکن منشیات کی فراوانی ہے۔ عوامی نمائند ے اور ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کی غفلت کی وجہ سے گوادر شہر مسائلستان بن چکا ہے۔
ان خیالات کااظہار مقر رین نے آل پارٹیز گواد رکے زیر اہتمام شہد ائے جیونی چوک پر منعقد ہ احتجاجی مظاہر ہ سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے آل پارٹیز کے کنو ینر و پی پی پی کے رہنماء افضل جان، ڈپٹی کنو ینرو پی ٹی آئی کے رہنماء مولابخش مجاہد، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی امیر مولاناعبدالحمید انقلابی، بی این پی (مینگل) کے ضلعی صدر کہد ہ علی، نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر حفیظ جعفر، جماعت اسلامی کے نائب ضلعی امیر سعید احمد بلوچ اورپاکستا ن نیشنل پارٹی (عوامی) کے رہنماء محمد ایوب نے کہا کہ گوادر بین الاقوامی اہمیت کا حامل شہر بن چکا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتاہے کہ یہاں کے شہری زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں موسم سرما میں بھی بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
جس سے شہر یوں کی معمولات زندگی متاثر ہیں جبکہ حالیہ بارشوں کے بعد تمام آبی ذخائر پانی سے لبر یز ہیں لیکن شہری پانی پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوادر اس وقت مکمل سیکورٹی حصار میں ہے شہر سے باہر جانے اور آنے والوں کو شناخت کے بعدجانے کی اجازت دی جاتی ہے مگر حیرت انگیز امر یہ ہے کہ شہر میں منشیات کی فراوانی ہے شہر میں گنتی کے چند اقلیتوں کے نام پر شراب خانوں کی بھر مار ہے جس سے نوجوان نسل بری طرح متاثر ہے اور اس کی وجہ سے شہر میں بدامنی کے واقعات بھی رونماء ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ گوادر کی زمین روبہ ترقی ہے لیکن شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں جس کی تمام تر ذمہ داری عوامی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر ادار ے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گوادرکے شہری ترقی کے ثمرات سے مستفید ہونے کے حوالے سے تشنہ طلب ہیں لیکن اطلاعات ہیں کہ حکومت کرونا وائر س سے متاثرہ مریضوں کو گوادر میں بسانے کاخیال پیش کررہی ہے جو تشو یش ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز گوادر یہاں کے شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے نہیں دے گی جب تک شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی نہیں بنا یا جاتا آل پارٹیز گوادر اپنی صدائے احتجاج بلند کرتی رہے گی۔احتجاجی مظاہرہ کے نظامت کے فرائض بی این پی (مینگل) کے تحصیل جنرل سیکریڑی ناصر موسیٰ نے ادا کئے۔