بیلہ: ضلع لسبیلہ میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ایدھی زرائع کے مطابق اوتھل میں لنڈا پل کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق۔
جس کی شناخت سراج احمد ولد حسین علی بلوچ جبکہ زخمی ہونیوالے کی شناخت سخی بخش ولد قادر بخش بلوچ کے نام سے ہوئی جو لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ واٹر میرین سائنسز اوتھل کے طلباء بتائے جاتے ہیں۔انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔ایک دوسرے واقعے میں نورانی کراس کے مقام “اچانک موڑ” کے قریب موٹر سائیکل سے گر کر ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کا تعلق کراچی سے ہے زخمی اور جاں بحق شخص کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر ہسپتال حب لایا گیا بعد ازاں نعش اور زخمی کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔ایک اور حادثے میں بیلہ کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر ویلپٹ کے مقام پر کار کی ٹکر سے آٹھ سالا بچی ریشماں بنت محمد اسلم زخمی ہوگئے جسے سول ہسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا۔ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔