ڈیرہ مراد جمالی : سابق وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہاکہ چین میں کرونا وائرس زیادہ دیر نہیں چلے گا کیونکہ چین کی اشیاء کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی ہے تو کرونا وائرس کیسے دیرپاہو گا عوام کو چینی آٹے گھی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے۔
بلوچستان کو ترقی کے عمل میں شامل کیئے بغیر ترقی کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ہے سی پیک کے منصوبوں میں بلوچستان کو نمک کے برابر بھی نمائندگی نہیں دی گئی ہے اپنے دور حکومت میں اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلتے تھے اب اتحادی کون ہے حکومت کون ہے کسی کو کوئی پتہ نہیں ہے ملازمتیں بلوچستان کے بیروزگار نوجوانوں سے دور کردی گئی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ساسولی قبیلے کے سربراہ سردار چنگیز خان ساسولی کی جانب سے ان اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا عشائیہ میں قبائلی عمائدین علاقہ معتبرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہاکہ عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں ترقی یافتہ عوام کی طاقت پر مکمل بھروسہ رکھتے ہیں یہاں پر عوام کو آٹا گھی چینی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے آٹا گھی چینی عوام کی طاقت سے باہر کردیا گیا ہے۔
ذخیرہ اندوزوں کو سرے عام لٹکایا جائے توملک سے مصنوعی بحران ختم ہو جائے گا انہوں نے کہاکہ بلوچستان ترقی کا گیٹ وے ہے جب گیٹ وے ترقی کے عمل سے محروم ہو گا تو خوبصورتی کسی ممکن ہوسکتی ہے چین میں کرونا وائرس دریرپا نہیں رہے گا کیونکہ چین کی اشیاء کی کوئی گارنٹی نہیں ہے تو کرونا وائرس کیسے دیر پا چل سکے گا انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت کرپشن پر قابو پاتے ہوئے بیروزگارنوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کرے۔