نوشکی : سمیع اللہ مینگل شہید کے قتل اور مطالبات تسلیم نہ ہونے پر آل پارٹیز انجمن تاجران اور زمیندار ایکشن کمیٹی کی کال پر کل بروز بدھ نوشکی میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہوگا۔
اس سلسلے میں افضل المدارس میں امیر جماعت اسلامی حافظ مطیع الرحمٰن مینگل کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں نیشنل پاٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ ضلعی صدر میر ظاہر خان جمالدینی جمیعت علماء اسلام کے صوبائی رہنما مولانا منظور احمد مولوی زکریا عادل بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید احمد جمالدینی نزیر بلوچ زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی صدر میر اعظم جان ماندائی بی این پی عوامی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر ایوب بادینی انجمن تاجران کے صدر سعید بلوچ جمعیت علماء اسلام کے امیر مفتی فداالرحمٰن رخشانی پی پی پی کے صدر ابراہیم بلوچ بی ایس او پجار کے صدر سید حق نواز شاہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سمیع اللہ بادینی شہید سمیع اللہ کے ماموں حافظ محمد قاسم و دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں شہید سمیع اللہ مینگل کے قتل سے متلق جاری تحریک پیشرفت اور تما پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور کیس سے متلق حکومتی سرد مہری عدم دلچسپی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا واقعہ کے روز سے آج تک تمام مکتبہ فکر کے لوگ اپنے مطالبات اور انصاف کیل? سراپا احتجاج ہیں مگر حکومت انتہائی غفلت اور لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرین اور نوشکی کے عوام کی زخموں پر نمک پاشی کر رہی ہے۔
ہم حکومتی اقدامات سے قطعی مطمئن نہیں اور اگر یہی صورتحال رہی تو اپنی احتجاج کو پورے صوبے تک وسعت دینگے اور بلوچستان بھر میں نہ ختم ہونیوالا احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائیگا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل بروز بدھ سانحہ قاضی آباد کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال ہوگی تمام دکاندار تاجر برادری اس ہڑتال کو انسانی ہمدردی کے ناطے کامیاب بنائیں اپنی کاروبار بند رکھیں پرامن اور جمہوری جدوجہد کے دوران قانون کی مکمل پاسداری کیا جائے۔
اجلاس میں کہا گیا حکومت شہید سمیع جان مینگل کے قتل کے وجوہات سامنے لانے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کیل? جوڈیشل انکوائری کیل کمیشن قائم کرے اْس وقت کے ایس ایچ او کیخلاف کاروائی کیا جائے قتل کے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو گرفتار کیا جائے نوشکی میں منشیات کے اڈوں اور کاروبار کو ختم رہزنی و چوری ڈکیتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائے۔