|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2020

نوشکی : آل پارٹیز،انجمن تاجران،زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشنز کی جانب سے گزشتہ روز منشیات فروشوں کے ہاتھوں شہید سمیع اللہ کے قتل کے خلاف نوشکی میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال رہا ہڑتال کے باعث تمام کاروباری مراکز بند رہے اس موقع پر سیکیورٹی کی سخت انتظامات کئے گئے تھے آل پارٹیز۔ انجمن تاجران زمیندار ایکشن کمیٹی کے قائدین اپنے کارکنان کے ہمراہ بازار میں گشت کرتے رہے۔

دریں اثنا نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری خیر بخش بلوچ نے کہا کہ سمیع اللہ کے خون کبھی ضائع نہیں ہونے دیں گے سیاسی و مذہبی پارٹی۔تاجر برداری۔زمیندار اور طلبا تنظیموں نے آج یکجہتی کا مظاہرہ کرکے یہ ثابت کیا وہ ایک زندہ سماج کا حصہ ہے اور ہم بازار صدر اور اس کے دکانداروں کا شکر گزار ہیں کہ وہ اپنے عوام کے ہر مشکل وقت میں یکجا ہوکر آل پارٹیز۔زمیندار ایکشن کمیٹی اور عوام کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے چار مطالبات میں سے ایک مطالبہ حل ہوئے باقی تین مطالبہ رہتے ہیں جسمیں سمیع اللہ کے قتل کے خلاف جوڈیشل انکوائری کمیشن کی قیام۔ نوشکی کے تمام منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی اور قاتلوں کی گرفتاری جو کہ تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تحریک اس وقت ختم ہوگا جب ہمارے تمام مطالبات حل ہونگے اور اسی حوالے سے جمعہ شریف کو ایک پرامن ریلی گل نصیر چوک سے شروع ہوکر پولیس تھانے کے سامنے دھرنے کی صورت میں تبدیل ہوگا جوکہ یہ دھرنا ایک دن کا ہوگا یا ایک سال کا ہوگا اس کا فیصلہ بعد میں ہوگا اور اس دھرنے کو منظم بنانے کے لئے پارٹی کارکنان بھر پور تیاری کرے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن میر خورشید احمد جمالدنیی نے کہا کہ پولیس کو منشیات فروشوں کے حوالے سے پہلے اگا کر دیا گیا لیکن اس کے باوجود اس پر نااہلی کرکے ایک انسانی جان کا ضائع ہوگیا یہ تحریک ہمارے آنے والے نسل کو محفوظ بنانے کیلئے ہے جمعہ شریف کے صبح نوشکی عوام پولیس تھانے کے سامنے دھرنے کے حوالے سے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

جے یوآئی ف کے مولانا منظور احمد مینگل نے کہا کہ ہم تاجر برادری کا انتہا مشکور ہیں کہ وہ سمیع اللہ کے لواحقین اور آل پارٹیز کے کال پر شٹر ڈان ہڑتال کیا جو قابل تحسین اقدام ہے انہوں نے کہا کہ پولیس نے سمیع اللہ کے قاتلوں کو بھاگا دیا جو ادارے موجودہ واقع کے خلاف تفتیش پر بھروسہ نہیں ہے ہمیں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے جو تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے کے بعد ہمارے تحریک مزید سخت ہوگاجماعت اسلامی کے امیر حافظ مطیع الرحمان مینگل نے کہا کہ سمیع اللہ صرف اپنے لواحقین سے نہیں بلکہ ہم سے جدا ہوا ہے نوشکی کے غیرت مند عوام اور تاجران نے شٹر ڈان ہڑتال کو کامیاب بناکر سمیع اللہ کے لواحقین کے ساتھ دیا جمعہ شریف کے دن نوشکی عوام پولیس تھانے کے دھرنے میں شرکت کرے۔

زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر میر محمد اعظم ماندائی نے کہاکہ انجمن تاجران اور نوشکی عوام مبارک باد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ سابق ایس ایچ او کو جوڈیشل کمیشن کے سامنے تفتیش شروع کیا جائے بی این پی عوامی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن میر محمد ایوب بادینی نے کہا کہ منشیات فروشوں کے ہاتھوں شہید سمیع اللہ کے قتل کے بعد گزشتہ ایک ہفتے سے نوشکی عوام ساتھ دے کر یہ ثابت کردیا کہ وہ نااہل پولیس انتظامیہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

انجمن تاجران کے صدر سعید بلوچ نے کہا کہ میں اپنے دکانداروں کا بے حد مشکور ہوں کہ وہ میرے آواز پر لبیک کیا انہوں نے کہا کہ علاقے میں منشیات کے خاتمے کے حوالے سے آل پارٹیز اور سول سوسائٹی کا بھرپور ساتھ دے گے اور ہم نئے ایس ایچ او سے امید کرتے ہیں کہ منشیات اور چوروں کے خلاف کاروائی شروع کرینگے اور اس عوام کو نجات دلائیں گے۔

باپ پارٹی کے ماسٹر عبدالرشید مینگل نے کہا سمیع اللہ کے قتل کے خلاف ایک غیر منصفانہ جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے اور زمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور اس جاری تحریک کے ہر فیصلہ پر ساتھ دیں گے،جے یوآئی ن کے مفتی فدا الرحمان ریکی نے کہا کہ نوشکی عوام اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرکے جمعہ شریف کے دن دھرنے میں بھرپور حصہ لیں۔