|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2020

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سڑکوں کی توسیع و تعمیر عوام کی مفاد عامہ کے لیے ہوتی ہے۔لیکن مسلط شدہ حکومت کوئٹہ کے سڑکوں کو کشادہ کرنے کے لیے مارکیٹ ریٹ کو بالائے طاق رکھ کر کر سستے اور کوڑیوں کے دام عوام کی ارضیات کو خریدنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔جو کہ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔

بیان میں کہاگیا کہ کوئٹہ کی آ بادی اور گھمبیرٹریفک کی بہتات کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئٹہ میں فلائی اور انڈر پاسز اور سڑکوں کی کشادگی ضروری ہے اور اس کے لیے جامع منصوبہ بندی ہونی چاہیے بیان میں کہا گیا کہ سریاب روڈ‘ سبزل روڈ‘ پرنس روڈ‘ پٹیل روڈ‘ کواری روڈ سمیت دیگر سڑکوں کی توسیع کے تحت ان علاقوں کے مکینوں کو فوری طور پر اپنے گھر چھوڑنے کی نوٹس قابل مذمت ہے۔

عوام کے ساتھ ناروا پالیسی پر عمل پیرا مسلط شدہ حکومت نے مارکیٹ ریٹ کے بجائے خود ساختہ ریٹ مقرر کی گیا اور عوام کو اس ریٹ پر پریشرائز اور ہراساں کیا جارہا ہے جو کہ قابل قبول نہیں بیان میں کہا گیا کہ عوام کو مارکیٹ ریٹ پر ادائیگی کو یقینی بنایا جائے اور عوامی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔